پارٹی کا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ،بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پارٹی کا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ،بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ چاہے ادارہ ہو یا اُس کا سربراہ، فوج ہماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اکتوبر میں ضرور ایک ملاقات ہوئی تھی، جس میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی تھی، تاہم اس میں کوئی سیاسی مطالبہ نہیں رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی، کیونکہ پرامن جلسے، ریلیاں اور احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے۔
جب ان سے اکتوبر کی ملاقات میں کسی مطالبے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا، ’نہیں، نہیں، یہ پہلی میٹنگ تھی۔‘
گوہر علی خان نے زور دیا کہ پی ٹی آئی عوامی اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے کہا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم کی حیثیت سے خط لکھنا چاہتے ہیں، خط میں انہوں نے اپنے دل کی بات کھل کر کی، اگر وہاں سے کوئی جواب آتا ہے تو ہم اسے ویلکم کریں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے کوئی
پڑھیں:
امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات، شبلی فراز کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر تنقید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات میں عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات کے وقت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے بجائے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو بلانے پر اسپیکر ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو نہ بلانا اسپیکر کی بدنیتی ہے، اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ہاؤس کا وقار مجروح کیا۔
امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، عاطف خانپی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک سرکاری تقریب جہاں کانگریس مین نے گفتگو کی ، پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، بانی پی ٹی ائی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کی ایک تقریب میں امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات ہوئی ہے، عاطف خان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزراء موجود تھے۔
عاطف خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا یا نہیں، بانی پی ٹی ائی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کوئی بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقات کے لیے نہ ہی کوئی کارڈ آیا نہ ہی وٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، جہاں تک میرے علم میں ہے مجھے کوئی کال یا میسج نہیں آیا، امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی کارڈ یا دعوت نامہ میں نے نہیں دیکھا۔