نیپرا نے 4 بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر ایک ایک کروڑ روپے کے بھاری جرمانے کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہلک حادثات سے بچاو کیلئے ناکافی اقدامات پر مختلف کمپنیوں پر جرمانے کردیے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیپرا نے ملتان، پشاور،حیدر آباد اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔
حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھی جرمانے عائد کئے ہیں جو کرنٹ سے بچاو کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئے گئے ہیں۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے تینوں ڈسکوزپر فی کس ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور جرمانے کی رقم 15 روز میں جمع کرانے کا حکم دیا۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیپرا قوانین پر تینوں ڈسکوز عمل درآمد کرانے میں ناکام رہیں، تینوں ڈسکوز اپنے انتظامی علاقوں میں100فیصد پولز کی ارتھنگ میں ناکام رہیں جس پر میپکو، پیسکو اور ٹیسکوکو 3 ماہ میں باقی ماندہ سٹیل سٹرکچر کی ارتھنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکم نامے کے مطابق نیپرا نے ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام میں ناکامی پربھی کارروائی کی ہے۔
نیپرا کے مطابق حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی حیسکو پربھی ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
امکان ،نیپرا 12فروری کو درخواست پر سماعت کریگا
اسلام آباد (صباح نیوز) بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے،12فروری کودائر درخواست پر سماعت ہوگی ۔پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز)نے مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کے لئے 52.123 ارب روپے (تقریبا 2 روپے فی یونٹ)کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی ہے، جس کے بعد مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی
متوقع ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) 12 فروری 2025 کو ان درخواست پر عوامی سماعت کرے گا۔ ان درخواست میں سے 50.658 ارب روپے کی منفی ایڈجسٹمنٹ کا تعلق روپے کی قدر میں بہتری (278 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 300 روپے فی ڈالر کا تخمینہ)اور شرح سود میں کمی سے ہے، یہ کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اپریل 2025 سے صنعتی صارفین کے لیے مزید 7 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان بھی متوقع ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر 9 سے 10 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔