پشاور؛ 18 سال بعد ویران اسٹیڈیم پھر آباد ہونے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 18 سال بعد کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 2006 کے بعد پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ لوٹ آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
18 سال قبل 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے، مگر کہاں سے؟
پشاور کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے جارہی ہیں، پشاور زلمی اور حکومت خیبرپختونخوا کے اصرار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن مصنوعی روشنیوں کا انتظام نہ ہونے کی باعث دونوں میچز دن کی روشنی میں کرائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں اسٹارز فرنچائزز کی جیب پر بوجھ نہیں بنیں گے، مگر کیسے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کی چیمئینز ٹرافی جمعرات کے روز پشاور پہنچے گی اور ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں نمائش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی؛ پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ سامنے آگئی
لاہور:چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی بھی متوقع ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 19فروری سے شروع ہو کر 9مارچ تک جاری رہے گی۔ میگا ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔
مزید پڑھیں؛ روی شاستری کی بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی
چیمپیئنز ٹرافی سے قبل 8 فروری سے سہ ملکی کرکٹ سیریز شروع ہوگی جس میں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ایونٹ میں 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے جبکہ سیریز کا آخری لیگ میچ 12 فروری اور فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔