پاکستان میں ڈیجیٹل خدمات کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی:
پاکستان میں ڈیجیٹل کمپنی جاز نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا کے تجزیے پر مبنی انشورنس اور مالیاتی خدمات کی پیشکش کا آغاز کر دیا ہے۔
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کی ضروریات کا تعین کرکے ان کے لیے موزوں انشورنس پراڈکٹس فراہم کی جائیں گی، جو ملکی ڈیجیٹل معیشت میں ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔
جاز کے کنزیومر ڈویژن کے صدر، کاظم مجتبیٰ کے مطابق، کمپنی مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے سفری ریکارڈ اور ادائیگی کے رویے کا تجزیہ کرے گی، جس سے ان کے لیے ذاتی نوعیت کے انشورنس حل پیش کیے جا سکیں گے۔
مصنوعی ذہانت کے الگورتھمز کے ذریعے جاز کا انشورنس پلیٹ فارم ”فکر فری” صارفین کے موبائل فون کے استعمال، سفری عادات اور اخراجات کے رجحانات کا تجزیہ کرے گا، جس سے انہیں خودکار طریقے سے موزوں انشورنس آپشنز تجویز کیے جائیں گے۔
کاظم مجتبٰی نے مزید کہا کہ مثال کے طور پر، اگر کوئی صارف بار بار سفر کرتا ہے، تو مصنوعی ذہانت اس کے سفری ڈیٹا کا تجزیہ کرکے اسے مخصوص راستوں یا دورانیے کے لیے سفری انشورنس کی پیشکش کرے گی۔ اسی طرح، اگر کوئی صارف بار بار اپنا موبائل فون تبدیل کرتا ہے، تو اسے ہینڈ سیٹ انشورنس کی تجویز دی جائے گی۔
کاظم مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ کار نہ صرف صارفین کو روایتی انشورنس کی پیچیدگیوں سے نجات دلائے گا بلکہ مالی تحفظ کو زیادہ آسان اور مؤثر بھی بنائے گا۔ جاز کی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے حقیقی وقت میں صارفین کے رویے کی بنیاد پر انشورنس پریمیم کو بھی ایڈجسٹ کیا جا سکے گا، جس سے یہ سروس مزید سستی اور متعلقہ بن جائے گی۔ جاز پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے کیش لیس ادائیگیوں کے نظام کو بھی وسعت دے رہا ہے، تاکہ نقد لین دین پر انحصار کم ہو اور ایک شفاف دستاویزی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی خدمات، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور فِن ٹیک سلوشنز کا یہ پھیلاؤ پاکستان کے مالیاتی منظرنامے میں ایک انقلابی قدم ہے۔ جاز کی تکنیکی جدت کے لیے وابستگی نہ صرف لوگوں کے مالی معاملات کے انتظام کو بدل رہی ہے بلکہ پاکستان کو ایک زیادہ مربوط اور مالی طور پر جامع مستقبل کی جانب بھی لے جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت صارفین کے کے ذریعے کے لیے
پڑھیں:
قومی ایئرلائن کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مارچ 2025 کے وسط سے لندن اور مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے اس آپریشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم پی آئی اے کے فضائی حفاظتی شعبوں کا آڈٹ کر رہی ہےجس کا مقصد برطانیہ کے فضائی آپریشنز سے متعلق حفاظتی معیاروں کی جانچ کرنا ہے۔ یہ آڈٹ پی آئی اے پر سے برطانیہ کی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کا سبب بنے گا۔
جلو پارک: شیر کا پنجرہ جان بوجھ کر کھولنے پر ملازم گرفتار
پی آئی اے کی جانب سے ہیتھرو ایئرپورٹ پر سلاٹ کی فعالی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے اور ٹرمینل 4 سے آپریشن کے آغاز کی تیاری کی جارہی ہے۔
پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے اس آپریشن میں استعمال کیے جائیں گے اور برطانیہ کے علاوہ یورپ کے مختلف سیکٹرز جیسے کہ میلان اور سپین کے لیے بھی پروازوں کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔