Express News:
2025-02-04@12:43:09 GMT

اُدت نرائن نے اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑ دی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

معروف بھارتی پلے بیک گلوکار اُدِت نرائن نے کنسرٹ میں خاتون مداح کو بوسہ دینے کو محبت کا اظہار قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں اُدِت نرائن نے کہا کہ ان کے اُس عمل میں کوئی شرمندگی یا پشیمانی نہیں، یہ محبت کا اظہار تھا نہ کہ کوئی نامناسب حرکت۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اُدِت نرائن کو 1994 کی فلم ’موہرا‘ کے مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ گاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس دوران مداح ان کے ساتھ سیلفیاں لینے کے لیے اسٹیج کے قریب آئے، اور گلوکار نے خواتین مداحوں کو گال پر بوسہ دیا۔

تاہم ویڈیو کے آخری حصے میں، ایک خاتون مداح نے گلوکار کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ان کے گال پر بوسہ دیا جس پر گلوکار نے اچانک اس کا چہرہ اپنی طرف کھینچ کر اس کے ہونٹوں پر بوسہ دے دیا۔

اُدت نرائن کے اس عمل پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

ناقدین کی جانب سے اس غیر ارادی عمل پر شدید اعتراض کیا گیا، لیکن اُدِت نرائن نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ ان کے مداح ان سے محبت کرتے ہیں اور وہ بھی ان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازع نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ گلوکار نے ویڈیو کے وقت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مہینوں پرانی یہ ویڈیو اب کیوں منظر عام پر آئی؟

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

’میری زندگی خوبصورت بنانے کا شکریہ‘، شادی کی سالگرہ پر شاہین آفریدی کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی اہلیہ سے اظہارِ محبت کیا ہے جسے صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ انشا آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کے ساتھ 2 سال گزر گئے، میں نے کبھی اس قدر گہرے انداز سے محبت اور اس رشتے کا تصور بھی نہیں کیا تھا، لیکن آپ نے یہ حقیقت بنا دیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیہ سے لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں، شاہد آفریدی نے بتا دیا

شاہین آفریدی نے مزید لکھا کہ ’ہماری زندگی خوبصورت بنانے کا شکریہ۔ میں اور علیار ہمیشہ آپ کے شکر گزار رہیں گے‘۔ شاہین نے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انشا کو اپنی محبت، بہترین ساتھی اور بہترین دوست قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے آنے والے سال بھی ایسے ہی ساتھ گزاریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaheen Shah Afridi (@ishaheenafridi10)

یاد رہے کہ قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کے ہاں گزشتہ برس پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انشا آفریدی شاہین آفریدی شاہین آفریدی بیٹا

متعلقہ مضامین

  • ’میری زندگی خوبصورت بنانے کا شکریہ‘، شادی کی سالگرہ پر شاہین آفریدی کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام
  • متنازع ویڈیو کی وجہ سے سیلینا گومز لاکھوں فالوورز کھو بیٹھیں
  • کنسرٹ میں خاتون کو بوسہ کیوں دیا؟ گلوکار ادت نارائن کا موقف سامنے آگیا
  • کنسرٹ میں خاتون کو بوسہ؛ ابھیجیت نے اُدت نارائن کو ’’کھلاڑی‘‘ قرار دے دیا
  • سونو نگم کی شدید کمر درد کے باوجود اسٹیج پرفارمنس پر مداح حیران
  • کنسرٹ کے دوران خاتون سے قربت اور بوسہ لینے پر اداکار ادت نارائن مشکل میں پھنس گئے
  • کنسرٹ کے دوران اُدت نارائن کی خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت
  • ادت نارائن کا لائیو کنسرٹ کے دوران نوجوان خاتون مداح کو بوسہ، صارفین کی تنقید
  • بالی ووڈ ادکار عامر خان کی نئی محبت، ساتھی کو خاندان سے ملوا بھی دیا