لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی معیار کے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا، جو 10 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔ اس تین روزہ ایونٹ میں 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 9 فروری کو “ہارس اینڈ کیٹل شو 2025” کا باضابطہ افتتاح کریں گی۔ اس سالانہ شو کا عنوان “اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی” رکھا گیا ہے، جس کا مقصد پنجاب کی شاندار روایات، ثقافت کے فروغ اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یہ تاریخی شو سب سے پہلے 1964 میں منعقد ہوا تھا، جبکہ آخری بار 1995 میں اس کا انعقاد کیا گیا۔ 2025 میں ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری تک لاہور کے مختلف مقامات پر جاری رہے گا، جس میں ثقافتی سرگرمیاں اور روایتی مقابلے شامل ہوں گے۔ شو میں نیزہ بازی، تیر اندازی، بُزکشی اور پولو کے مقابلے ہوں گے، جہاں گھڑ سوار اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ گھوڑوں اور پالتو جانوروں کی نمائش بھی کی جائے گی، جس میں کسانوں کو اپنے جانور پیش کرنے کا موقع ملے گا اور بہترین جانوروں پر انعامات دیے جائیں گے۔ ثقافتی تہوار، پھولوں کی نمائش اور آرائشِ گل کے مقابلے بھی اس شو کا حصہ ہوں گے، جو پنجاب کے حسن کو اجاگر کریں گے۔ 13 سے 23 فروری تک بچوں کے کھیل اور تفریحی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جبکہ پنجاب کے روایتی کھانوں اور موسیقی کے میلے 14 سے 16 فروری تک منعقد ہوں گے۔ پنجاب کے صوفی بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے 19 فروری کو صوفی فیسٹیول ہوگا، جبکہ روایتی کبڈی کے مقابلے 18 اور 19 فروری کو منعقد ہوں گے۔ نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے 16 فروری کو کار شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جہاں پرانی اور نایاب گاڑیوں کی نمائش ہوگی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو پنجاب کے کسانوں اور عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔ 30 سال بعد عالمی ٹیموں کی شرکت سے اس شو کو اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے، جو ہماری ثقافت اور زراعت کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ روایتی میلے پنجاب کے عوام کے اتحاد، ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ کا بھی ذریعہ ہیں۔ پنجاب محبتوں کی سرزمین ہے، یہاں نفرتوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں سٹئیرنگ کمیٹی قائم کی، جو اس شو کی تیاریوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) گزشتہ چار ماہ سے اس تاریخی میلے کی تیاری میں مصروف ہے۔ یہ ہارس اینڈ کیٹل شو پنجاب کے عوام، کسانوں اور زراعت کے فروغ کے لیے ایک تاریخی موقع ثابت ہوگا، جہاں ثقافت اور روایات کی جھلک بھی نمایاں ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف وزیر اعلی فروری کو پنجاب کے کے فروغ کے لیے ہوں گے

پڑھیں:

بین الاقوامی کانفرنس میں مریم نواز مرکز نگاہ بن گئیں، عالمی شخصیات کی ملاقات

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کانفرنس میں دنیا بھر سے عالمی رہنما، سفارت کار اور مندوبین شریک ہوئے جنہوں نے تقریر کے بعد مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔

مندوبین نے وزیراعلی مریم نواز کے خواتین اور بچوں کی تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے لئے اقدامات کو مثالی قرار دے دیا۔ مندوبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کو سراہا اور ان کی تقریر کو انتہائی متاثر کن قرار دیا۔

مندوبین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وژن اور پالیسیز سے بڑی تبدیلی آئے گی، آپ کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بعض مندوبین نے وزیراعلی مریم نواز کو اپنی تجاویز بھجوانے کی بھی درخواست کی۔

وزیراعلی مریم نواز کی مندوبین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تجاویز خواتین اور بچوں کی بہتری کی عالمی تحریک کے حوالے سے بڑا سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • بین الاقوامی کانفرنس میں مریم نواز مرکز نگاہ بن گئیں، عالمی شخصیات کی ملاقات
  • مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • غربت کا خاتمہ اولین ترجیح، آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں
  • ترکیہ؛ مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم میں شرکت، پنجاب میں تعلیمی اقدامات اجاگر کریں گی
  • کاروبار فنانس، کارڈ سکیم کو آسان تر بنایا جائے: مریم نواز