جسٹس سرفراز ڈوگر احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تعینات
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر کو اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا۔
آفس آرڈر کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کو ایف آئی اے کورٹس کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انتظامی جج تعینات
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کی آمد کے بعد بڑی انتظامی تبدیلیاں
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کے تبادلے کے بعد بڑی انتظامی تبدیلیاں کردی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آفس آرڈر جاری کیا ہے جس میں انتظامی ججز کی تعیناتیوں میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
آفس آرڈر کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر کو انسداد دہشت گردی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج مقرر کر دیا گیا ہے، اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی یہ ذمے داری نبھا رہے تھے۔
آفس آرڈر میں بتایا گیا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کے انتظامی جج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جسٹس ارباب محمد طاہر کو ایف آئی اے عدالتوں کا انتظامی جج مقرر کیا گیا ہے۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو بینکنگ عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے، جبکہ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو سیشن کورٹس ایسٹ کے انتظامی جج کے طور پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ کو صدرمملکت نے یکم فروری کو لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک، ایک جج کو اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دی تھی۔