Jang News:
2025-02-04@12:49:45 GMT
صدر زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری— فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن اور ناصر شاہ بھی صدرِ پاکستان کے ہمراہ ہیں۔
بیجنگ ایئر پورٹ پر پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے وفد کا استقبال کیا۔
دورۂ چین کے دوران سندھ حکومت کا وفد مختلف تجارتی و صنعتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صدر مملکت چین کے 4 روزہ دورے پر (کل) روانہ ہوں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری (کل)منگل کو4 روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔ صدرکے دورہ چین کے حوالے سے ایڈوانس ٹیموں کی چین روانگی شروع ہو گئی، صدر کی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔(جاری ہے)
اعلیٰ سطحی وفد میں بلال بھٹو زرداری ،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ،وزیر داخلہ محسن نقوی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر چینی صدر شی چنگ پنگ سے ملاقات کرینگے اور 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شریک ہوں گے،چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سی پیک فیز 2، پاک چین تعلقات ،علاقائی و عالمی سلامتی سمیت دیگر باہمی امور پر مشاورت ہو گی۔