وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جنوری میں مہنگائی کی سطح 2.4 فیصد پر آ چکی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں، جس طرح دوسرے اہداف حاصل کیے معاشی ترقی کا ہدف بھی حاصل کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں سمجھوتے خوش آئند ہیں، سعودی عرب نے تیل درآمد پر ایک سال کے لیے 1.

2 ارب ڈالرز مؤخر ادائیگی کی سہولت دی، کنگ سلمان اسپتال کے لیے 4 کروڑ ڈالرز کی گرانٹ کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں قیامِ امن کے نام پر سیکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑا گیا، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ہمارے جوان قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ جمرود میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوس ناک ہے، ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف نے کہا

پڑھیں:

وزیر اعظم کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، سیکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکاروں کی عیادت

وزیرِ اعظم شہباز شریف پیر کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ پہنچے اور قلات سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دھشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

زخمیوں سے گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انہیں قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے ملک کی خاطر ان کے قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔

’آپ سب قوم کے ہیروز ہیں. مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے، جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، دشمن  پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کے لیے افواج پاکستان اور پاکستانی عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بلوچستان میں دہشت و شر کی فضا پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔

مزید پڑھیں:

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز شر پسند عناصر کے سد باب کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں، بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے۔

سی ایم ایچ کوئٹہ کے دورے کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر بجلی اویس لغاری بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار اویس لغاری بلوچستان خواجہ محمد آصف، سرفراز بگٹی سی ایم ایچ شہباز شریف عطا اللہ تارڑ کوئٹہ وزیر اطلاعات وزیر اعظم وزیر بجلی وزیر دفاع

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکج لانے کا اعلان کردیا
  • کینسر سے بچا ئوکے عالمی دن پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پیغام
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کینسر کا سستا علاج یقینی بنانے کا اعادہ
  • وزیرِ اعظم کا کینسر کا سستا علاج یقینی بنانے کا اعادہ
  • وزیر اعظم کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، سیکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکاروں کی عیادت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی کارکردگی!