امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز

 
بیجنگ : چین کی  وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کی جانب سے WTO میں امریکی ٹیرف اقدامات کے خلاف کیس دائر کرنے پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر ٹیرف لگانا WTO کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ یکطرفہ پسندی  اور تجارتی تحفظ پسندی کی ایک واضح مثال ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  یہ اقدام قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بنیاد کو تباہ کرتا ہے  اور عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے  استحکام کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  امریکہ نے بارہا  یکطرفہ  پسندی  کو کثیرالجہتی پر ترجیح دی ہے، جس پر WTO کے اراکین کی جانب سے سخت مذمت  بھی کی گئی ہے۔چین کی  وزارت تجارت کے ترجمان نے  کہا کہ چین امریکہ کے ان اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے  غلط  اقدامات  کو درست کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین کثیرالجہتی تجارتی نظام کا مستقل حامی اور اہم معاون ہے  اور  دیگر WTO اراکین کے ساتھ مل کر یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کے  چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور بین الاقوامی تجارت  میں  منظم اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ، مولیبڈینم اور انڈیم سے متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کو نافذ کیا جائے گا  ، چینی وزارت تجارت

ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ، مولیبڈینم اور انڈیم سے متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کو نافذ کیا جائے گا  ، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت اور کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول  کے قانون ،  غیر ملکی تجارت کے قانون ، کسٹمز قانون  اور دوہری استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کے ضوابط کے مطابق ایک اعلان جاری کیا۔ قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے،

چین نے ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ، مولیبڈینم اور انڈیم پر برآمدی کنٹرول کے نفاذ کی منظوری دی ہے جو کہ مذکورہ اشیاء کو برآمد کرنے والے برآمد کنندگان کو ” چین کے مذکورہ قوانین اور ضابطوں پر کاربند رہنے کا پابند کرتا ہے ۔متعلقہ  برآمد کنندگان کو  ان ایشا کی برآمد پر عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول کے قانون اور وہری استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول سے متعلق   ضوابط کے مطابق چینی  ریاستی کونسل کے کمرشل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے اجازت  لینا  ہو گی  ۔

متعلقہ مضامین

  • چینی وزارت تجارت کا امریکہ کے  اداروں  پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان
  • ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ، مولیبڈینم اور انڈیم سے متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کو نافذ کیا جائے گا  ، چینی وزارت تجارت
  • صنعت و تجارت کو فروغ دے کر درآمدات میں کمی کی جائے
  • چینی تاجر برادری کی امریکی محصولات میں اضافے کی سخت مخالفت
  • چین پر محصولات عائد کرنے سے “امریکی بیماری” کا علاج نہیں ہوگا، چینی میڈیا
  • تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، چینی وزارتِ تجارت
  • امریکی ٹیرف اقدامات سے عالمی معیشت میں مزید ابتری کا خدشہ ہے ، سروے نتائج
  • چینی وزارت تجارت کا امریکہ کی جانب سے چین پر اضافی محصولات عائد کرنے کے ردعمل میں قانونی چارہ جوئی کا اعلان
  • جاپان کے برآمدی کنٹرول اقدامات سے سپلائی چین کی سلامتی متاثر ہو گی، چینی وزارت تجارت