امریکہ سے آنے والی کچھ درآمدی اشیا پر 10 سے 15 فیصد  ٹیرف عائد کیا جائے گا، چائنا   اسٹیٹ کونسل   ٹیرف کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چائنا اسٹیٹ کونسل کے ٹیرف کمیشن نے “امریکہ سے درآمد ہونے والے کچھ مال پر اضافی ٹیرف لگانے کے بارے میں اسٹیٹ کونسل کے ٹیرف کمیشن کا اعلان” جاری کیا۔اعلا ن میں کہا گیا کہ  امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیرف لگانے کا عمل عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے،

جو نہ صرف اپنے مسائل کو حل کرنے میں بے اثر ہے بلکہ چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ “عوامی جمہوریہ چین کے ٹیرف لاء “، ” کسٹمز  لاء  “، ” بیرونی تجارت کے قانون” اور دیگر قوانین و ضوابط اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے مطابق، اسٹیٹ کونسل کی منظوری کے بعد، 10 فروری 2025 سے، امریکہ سے درآمد ہونے والے کچھ مال پر اضافی ٹیرف  کا اطلاق ہو گا ۔جن اشیا اور مال پر اضافی ٹیرف کا اطلاق ہوگا

وہ یہ ہیں  1.

کوئلہ اور مائع قدرتی گیس پر 15 فیسد  اضافی ٹیرف لگایا جائے گا۔ 2. خام تیل، زرعی مشینری، بڑے  انجن کی  زیادہ گنجائش والی گاڑیاں، اور پک اپ ٹرکس پر 10 فیصد  اضافی ٹیرف لگایا جائے گا۔اس کے علاوہ  فہرست میں شامل امریکہ سے درآمد ہونے والے  مال پر موجودہ قابل اطلاق ٹیرف کی شرح کے علاوہ اضافی ٹیرفس بھی لگائے جائیں گے۔ موجودہ بانڈڈ اور ٹیرف چھوٹ کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی، اور اس بار لگائے گئے اضافی ٹیرفس  پر کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ کونسل ٹیرف کمیشن اضافی ٹیرف امریکہ سے جائے گا مال پر

پڑھیں:

کینیڈا کا امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

کینیڈا کا امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز

جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا امریکا سے درآمد ہونیوالی مخصوص اشیاء پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرے گا۔

عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا امریکا کے تجارتی اقدام کا جواب 106 ارب ڈالر مالیت کے امریکی سامان پر 25 فیصد محصولات عائد کر کے دے گا۔

پہلے مرحلے میں منگل کو امریکا سے درآمد ہونیوالی 30 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف لاگو ہوگا، اس کے بعد تین ہفتوں میں 125 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کے سامان پر مزید ٹیرف لگے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو کینیڈا، میکسیکو اور چین پر محصولات عائد کر دیئے ہیں جس سے ایک نئی تجارتی جنگ چھڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل سے کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر 25 فیصد اور چین سے آنیوالے سامان پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں تین الگ الگ ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اُس وقت تک ڈیوٹی برقرار رکھیں گے جب تک کہ منشیات ’فینٹینیل‘ کے بارے میں قومی ہنگامی صورتحال اور امریکا میں غیرقانونی امیگریشن ختم نہ ہو جائے۔

فینٹینل ایک مہلک مصنوعی افیون اور کوکین کے خواص پر مشتمل جزو ہے جو ہیروئن سے 50 گنا زیادہ طاقتور ہے۔ امریکہ میں حال ہی میں اس کے استعمال کے بعد بہت سے افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

امریکی صدر نے کینیڈا سے توانائی کی مصنوعات پر صرف 10 فیصد ڈیوٹی عائد کی ہے جبکہ میکسیکو کی توانائی کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے۔

امریکی صدر کے نئے حکم نامے سے گاڑیاں تیار کرنیوالی کمپنیاں شدید متاثر ہوں گی، کینیڈا اور میکسیکو میں بنی گاڑیوں پر نئے ٹیرف کے ساتھ علاقائی سپلائی چین پر بوجھ پڑے گا۔

چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں امریکا کیخلاف دعویٰ دائر کرے گا

چین نے اپنے ردّعمل میں کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیجنگ پر عائد کیے گئے نئے محصولات کی ’سختی سے مخالفت‘ کرتا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے اسی طرح کے جوابی اقدامات کرے گا، چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں واشنگٹن کیخلاف دعویٰ بھی دائر کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چین نے امریکی مصنوعات پر 10 سے 15 فیصد تک نیا ٹیرف عائد کردیا
  • جیسے کو تیسا؛ چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
  • ٹیرف وار: چین کا جوابی حملہ، امریکہ پر پندرہ فیصد محصولات عائد کر دیے
  • امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا
  • چینی وزارت تجارت کا امریکہ کی جانب سے چین پر اضافی محصولات عائد کرنے کے ردعمل میں قانونی چارہ جوئی کا اعلان
  • چین کا امریکہ کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے جوابی اقدامات کرنے کا اعلان
  • کینیڈا کا امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا بائیڈن انتظامیہ پر کرپشن کا الزام، 18 فروری سے تیل اور گیس پر ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان
  • پاکستان بزنس کونسل کی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس چھوٹ تجاویز کی مخالفت