پیغمبر آخرالزماں ؐ نے انسانی حقوق کا تصور دیا، ڈاکٹر حسن قادری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پرتگال میں منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ منہاج القرآن پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کررہا ہے۔ اسلام نے فرقہ واریت کی نفی کی ہے۔ نفرتوں کو پھیلانے والے اُمت محمدیہ کو کمزور کررہے ہیں۔ حضور نبی اکرم ؐ کے اخلاقِ کریمانہ کی جھلک ہر فرد کے کردار میں نظر آنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام امن، محبت اور رحمت کا دین ہے۔ پیغمبر آخر الزماں ؐ نے انسانی حقوق کا تصور دیا اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا۔ اسلام بین المذاہب رواداری اور صبر و تحمل کی تعلیم دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرتگال میں منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ؐ کانفرنس کے موقع پر کیا۔ کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے راہنماؤں و کارکنوں اور مختلف مکتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کررہا ہے۔ اسلام نے فرقہ واریت کی نفی کی ہے۔ نفرتوں کو پھیلانے والے اُمت محمدیہ کو کمزور کررہے ہیں۔ حضور نبی اکرم ؐ کے اخلاقِ کریمانہ کی جھلک ہر فرد کے کردار میں نظر آنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ آپؐ کی تعلیمات صرف مسلمانوں نہیں پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا سر چشمہ ہے۔ مسلمان اپنے اخلاق اور اعمال سے اسلام کے ترجمان بنیں۔ حضور نبی اکرم ؐ منصبِ نبوت پر فائز ہونے سے قبل بھی صادق و امین کی شہرت سے متصف تھے۔ آپ ؐ کا یہی کردار اور اسوہ ناقدین کیلئے اسلام لانے کا سبب بنا۔ ایمان گفتار نہیں کردار کا نام ہے۔ انہوں نے یورپ و دیگر ممالک میں آباد خاندانوں سے کہا کہ دنیوی تعلیم کیساتھ ساتھ اپنے بچوں کو دین کا علم بھی سکھائیں۔ اُن کے اخلاق و کردار کی حفاظت کریں۔ یہ نوجوان اُمت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔ کانفرنس میں یورپ کے صدر بلال اپل، فیض عالم، کاشف نذیر، غلام دستگیر، شاہ رخ سہیل، قاری امجد محمود، سفیان یوسف، بابر نواز، فیصل اکرم، غضنفر نذیر، عمر مصطفی، عبدالباسط، ابوبکر مصطفی، عمران منور، قاسم علی صابر اور حمزہ امجد سمیت منہاج القرآن پرتگال کے ذمہ داران، عہدیداران اور کارکنان کیساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔خواتین کی نمائندگی ویمن ونگ کی صدر سمیرا کاشف نے کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منہاج القرآن انہوں نے
پڑھیں:
مراکش کشتی حادثہ:زندہ بچ جانے والے 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد:مراکش اور اسپین کے درمیان پیش آنے والے کشتی حادثے میں محفوظ رہنے والے مزید 8پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں حکام نے ان سے حادثے کی تفصیلات معلوم کرکے اپنی تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
پاکستان واپس آنے والے مسافروں میں محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصویر احمد شامل ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2کا سیالکوٹ، 2کا منڈی بہاالدین جبکہ باقی 2کا گجرات اور جہلم سے ہے۔ ان کی عمریں 21 سے 41 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں اور وہ قطر ایئرویز کی پرواز QR614 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔
حکام کے مطابق اس حادثے میں زندہ بچنے والے 22 پاکستانیوں کو اب تک وطن واپس لایا جا چکا ہے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ متاثرین نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کو اسپین پہنچنے کے لیے بھاری رقوم ادا کی تھیں۔ ان کا سفر دبئی، ایتھوپیا اور پھر سینیگال کے راستے طے کیا گیا، جہاں سے انہیں غیر قانونی طور پر یورپ منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
مسافروں نے بتایا کہ ایجنٹوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی غیر محفوظ سمندری راستے سے اسپین بھیجنے کی کوشش کی۔ تفتیشی ادارے اس انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے متاثرین سے مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔
ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قانونی راستے سے بیرون ملک جانے کو یقینی بنائیں اور کسی بھی نامعلوم فرد یا ایجنٹ کو اپنے دستاویزات نہ دیں۔ مزید برآں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے قریبی ایف آئی اے سرکل سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔