فینٹینیل  کے  “زہر” کے خاتمے  کے لیے امریکہ کو   پہلے  اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ: فینٹینائل اور ٹیرف کے درمیان کیا “منطقی تعلق” ہے؟ دنیا بھی اس مضحکہ خیز سوال کا جواب نہیں دے  پا رہی ۔ حال ہی میں، امریکہ نے فینٹینیل  کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد  اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آخر اس اقدا م کی وجہ کیاہے ؟ ڈپلومیسی اکیڈمی کے پروفیسر لی ہائیڈونگ  کہتے ہیں  کہ امریکہ کے موجودہ رہنما نے اقتدار سنبھالنے کے صرف دس دن بعدفینٹینیل  کے بہانے چین پر ٹیرف عائد کیا، جس کے  وجہ  مفادات کا گورکھ دھندا  ہے۔

امریکہ جانتا ہے کہ فینٹینیل  کے غلط استعمال کے مسئلے کو بنیادی طور پر حل کرنا مشکل ہے، اس لیے اس نے ماضی کی طرح ذمہ داری چین، میکسیکو اور دیگر ممالک پر ڈال دی  تاکہ سخت موقف دکھا کر عوامی حمایت حاصل کی جا سکے۔ ساتھ ہی، فینٹینیل  کے مسئلے  پر امریکہ میں پائی  جانے والی  زیادہ توجہ کو  استعمال کرتے ہوئے  ٹیرف جنگ چھیڑ کر اس جنگ کو ایک  “منطقی” جواز فراہم  کرنے  کی کوشش کی گئی ہے ۔ چین دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں منشیات کے خلاف پالیسی سب سے زیادہ  سخت اور اس کا  نفاذ سب سے زیادہ موثر ہے۔  دنیا  جانتی ہے کہ  چین منشیات سے بہت متاثر  رہا ہے ۔

نئے چین کے قیام کے بعد سے، منشیات کے معاملے پر “زیرو ٹالرنس” کی پالیسی اپنائی گئی   اور منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ سمیت تمام قسم کے منشیات کے جرائم پر سخت کارروائی کی گئی ہے۔ امریکہ کی درخواست پر، چین نے 2019 میں فینٹینیل   کو باقاعدہ طور پر کنٹرول میں لینے کا اعلان کیا، اور چین  یہ اقدام کرنے والا    دنیا کا پہلا ملک تھا۔ انسان دوستی کے جذبے کے تحت ، چین نے امریکہ کو فینٹینیل  کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد فراہم کی   اور امریکہ کے ساتھ وسیع پیمانے پر منشیات کے خلاف تعاون کیا  جس کے نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مارچ 2022 میں، امریکی محکمہ خارجہ نے “بین الاقوامی منشیات کنٹرول اسٹریٹجک رپورٹ” جاری کی، جس میں تسلیم کیا گیا کہ “2019 میں چین کے فینٹینیل  مادوں کو کنٹرول میں لینے کے بعد سے، چین سے امریکہ میں داخل ہونے والے فینٹینیل  یا اس جیسے مادوں کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔

 فینٹینیل  کے  “زہر” کو ختم کرنے کے لیے، علامات کے ساتھ ساتھ  مسئلے  کی جڑ کو بھی ختم کرنا ہوگا۔ امریکہ کو ، جو دنیا میں فینٹینیل  کے مسئلے سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے،  اپنے ہاں  موجود  وجوہات تلاش کرنا ہوں گی اور اس مسئلے کے تدارک   کے لئے محنت کرنا ہوگی – ساتھ ہی    اندرونی طور پر نظام  میں موجود  خامیوں کو دور کرنا، قومی حکمرانی کو مؤثر طریقے سے بہتر بنانا، بیرونی طور پر تعاون کو مضبوط بنانا، کیمیکلز کے قوانین  کو بہتر بنانا، غیر قانونی تجارت کے نیٹ ورک کو  ختم کرنا   ہو گا ۔ان اقدامات کے لئے امریکہ کو  ٹیرف کے ذریعے دوسرے ممالک کو دباؤ ڈالنے کی ضرورت نہیں ۔یہ سمجھنا ضروری ہے کہ  فینٹینیل کے غلط استعمال کے مسئلے کو ٹیرف میں اضافے سے جوڑنا  صرف  اور صرف اس  مسئلے کے حل کو مزید مشکل بنا نے کو سوا کچھ نہیں   ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امریکہ کو

پڑھیں:

وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے “کپتان” کو ٹرول کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے ہی کپتان کو ٹرول کردیا۔

گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔

میچ میں شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لَرن تو ہوگیا، جیمز ونس اور خوشدل سے خاص طور پر!۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے لکھا کہ چلو کوئی نہیں فیلڈنگ تو کی ہم نے!۔

دوسری جانب کراچی کنگز سے شکست کے بعد علی ترین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں فرنچائز مالک کی جانب سے کئی مواقعوں پر پی ایس ایل سے متعلق متنازع بیانات دیے تھے۔

قبل ازیں ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے بورڈ کے فرنچائز ریٹین کے رینٹل ماڈل پر شدید تنقید کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سال فرنچائز اونرز ٹیموں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے رینٹ (یعنی کرایا) ادا کرتے ہیں، اگر نہ دیں تو ہمیں کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں ہیں جبکہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی طرح غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بھی موجود نہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • امریکا کو اپنی غلطیوں کو درست کرنے میں زیادہ بڑا قدم اٹھانا چاہئے، عالمی میڈیا
  • امریکہ جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرے، چین کا مطالبہ
  •  ہمیں اسرائیل، امریکہ، اور یورپی یونین کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا، ڈاکٹر فضل حبیب 
  • جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، چین کا مطالبہ
  • چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد
  • چین کا ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر طنز، سوشل میڈیا پر میمز وائرل
  • پی ایس ایل؛ شائقین کی “عدم توجہ” نے سوال اٹھادیا
  • وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے “کپتان” کو ٹرول کردیا
  • امریکہ کی جانب سے محصولات کی نام نہاد “باہمی مساوات” دراصل معاشی جبر کی کارروائی ہے، چینی میڈیا
  • دھونی آئی پی ایل تاریخ کے “بوڑھے ترین کپتان” بن گئے