WE News:
2025-02-04@11:49:48 GMT

اداکار بلال عباس کی نئی گرل فرینڈ کون ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

اداکار بلال عباس کی نئی گرل فرینڈ کون ہیں؟

اداکار بلال عباس اور اداکارہ درفشاں سلیم کی ڈیٹنگ کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ مائرہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی اور مختلف گیمز بھی کھیلیں، ایک گیم کھیلتے ہوئے میزبان کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ درفشاں سلیم اداکار بلال عباس کی نئی گرل فرینڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرینہ خان کو ’عشق مرشد‘ کے بلال عباس اور درِفشاں پر شک کیوں ہوا؟

پروگرام میں گیم کھیلتے ہوئے میزبان کی جانب اداکارہ مائرہ خان کو مختلف اداکاروں کے نام دیے گئے اور ان کے ممکنہ موبائل پاسپورڈ پوچھے گئے۔ جن میں سے ایک نام بلال عباس کا تھا کہ ان کے فون کا ممکنہ پاس ورڈ کیا ہو سکتا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی نئی گرل فرینڈ کا نام رکھیں گے۔

جس پر میزبان نے سوال کیا کہ ان کی گرل فرینڈ کا نام کیا ہے؟ میزبان کے سوال پر مائرہ خان نے نام بتانے سے گریز کیا تاہم میزبان نے اداکارہ درفشاں سلیم کا نام لے لیا۔

واضح رہے کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم کی جوڑی کو شائقین نے 2024 میں نشر ہونے والی اپنی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں بے حد پسند کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈراما ’عشق مرشد‘ کا گانا لکھا مگر کریڈٹ نہیں دیا گیا، جویریہ سعود کا انکشاف

چند عرصے قبل یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار بلال عباس اور اداکارہ درِفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کر رکھا ہے۔

یوٹیوبر کے مطابق ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کی آخری قسط کے پریمیئر کے دوران بھی بلال عباس درِفشاں ایک ساتھ 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے تھے اور پورا وقت ایک ساتھ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے تھے۔

ماریہ علی کے مطابق صرف یہ ہی نہیں بلکہ ڈرامہ سیریل کی کامیابی کے بعد ان دونوں نے ایک ہی وقت میں عمرے کی بھی ادائیگی کی تھی لیکن ان دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہیں کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلال عباس درفشاں سلیم عشق مرشد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلال عباس درفشاں سلیم بلال عباس اور درفشاں سلیم

پڑھیں:

ساہیوال/ سرگودھا: دہشتگردوں کے حملے میں شہید نائیک توقیر عباس سپردِ خاک

ساہیوال/سرگودھا(محمد شفیق چوہدری سے) قلات بلوچستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے نائیک توقیر عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میںسٹیشن کمانڈر سرگودھا بریگیڈیئر جواد ریاض، فوجی افسران، اہلکاران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ شہید کی میت کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔ اس موقع پر شہید کی قبر پر صدر پاکستان چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور شہید کی والدہ کو فوجی وردی اور شہید کے میڈلز عطا کیے گئے اس موقع پر شہید توقیر عباس کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہید نے وطن عزیز پر جان نچھاور کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شہید کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ شہید نائیک توقیر عباس نے پسماندگان میں بیوہ اور بیٹی سمیت والدہ اور دو بھائیوں کو سوگوار چھوڑا۔

متعلقہ مضامین

  • کبریٰ خان اورگوہر رشید کی شادی تقریبات کا آغاز ،تصاویر وائرل
  • بلال عباس کی نئی گرل فرینڈ کون ہیں؟
  • لاہور، امامیہ سکاوٹس کی جانب سے ’’یوم وفا‘‘ کا انعقاد
  • ساہیوال/ سرگودھا: دہشتگردوں کے حملے میں شہید نائیک توقیر عباس سپردِ خاک
  • جماعت اسلامی علاقہ جوہر ضلع ائیرپورٹ کے زیر اہتمام ارکان وذمہ داران علاقہ کی نشست برائے استحکام بیت المال میں وسیم مرزا، ریحان سلیم ودیگر موجود ہیں
  • حسن بلال ہاشمی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ منتخب
  • ایران سے ویزہ فیس ختم کرنے کی درخواست کی ہے، گورنر پنجاب سلیم حیدر
  • پاک ایران تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر مقرر، ویزا فیس کے خاتمے کا امکان
  • ضرار خان کے کیریئر میں ماہرہ خان کا کردار