صدر زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن اور ناصر شاہ بھی صدرِ پاکستان کے ہمراہ ہیں۔
بیجنگ ایئر پورٹ پر پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے وفد کا استقبال کیا۔
دورۂ چین کے دوران سندھ حکومت کا وفد مختلف تجارتی و صنعتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے
ذرائع نے بتایا کہ وزیرخارجہ افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے جبکہ دورے کے دوران سرحد پار دہشت گردی، بارڈر کےمسائل پر گفتگو ہوگی۔ وزرات خارجہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دورے میں مہاجرین کی واپسی، تاپی گیس پائپ لائن سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق منصب سنبھالنے کے یہ اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان ہوگا، وہ 19 اپریل کو ایک روزہ دورے پر کابل پہنچیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرخارجہ افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے جبکہ دورے کے دوران سرحد پار دہشت گردی، بارڈر کے مسائل پر گفتگو ہوگی۔ وزرات خارجہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دورے میں مہاجرین کی واپسی، تاپی گیس پائپ لائن سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت ہوگی۔