پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو خط لکھ کر عمران خان اپنے اس سیاسی نظریے پر قائم نہیں رہے جس پر وہ پچھلے 3 سال سے قائم تھے، وہ پہلے فوج کے کردار کے خلاف تھے اور اب اسی فوج سے کردار ادا کرنے کی استدعا کررہے ہیں۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ 2018 میں بھی عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہوکر آئے، عمران خان کی انتخابات کے حوالے سے پوزیشن نئی نہیں، 2014 سے وہ مسلسل ایک ہی رٹی ہوئی بات بار بار دہراتے ہیں، انہیں اس وقت بھی اعتراض تھا، وہ جیت جائیں تو ٹھیک ہے اور اگر نہ جیتیں تو انہیں اعتراض ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات سامنے آگئے

ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان صرف یہ چاہتے ہیں کہ صرف وہی ہوں، ان کے ساتھ جائز اختلاف بھی کرے وہ جیل میں ہو، یہی عمران خان کا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جو مقدمات درج ہیں، ان سے آرمی چیف کا کیا تعلق ہے، وہ مدعی تو ہوسکتے ہیں لیکن فیصلے کا اختیار تو پاکستان کی آئینی عدالتوں کو ہے، اب وہ ریلیف مانگ رہے جو ایک عجیب سی بات ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے 3 سال کیوں قوم کا وقت ضائع کیا، ان 3 برسوں میں ان کی یہی پوزیشن تھی کہ کسی بھی عدالتی، سیاسی یا انتخابی معاملے میں فوج کا کردار نہیں ہونا چاہیے تو اب وہ فوج سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے کردار ادا کرے اور پی ٹی آئی کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے آرمی چیف کو خط کیوں لکھا؟ بیرسٹر گوہر نے وجہ بتادی

انہوں نے کہا کہ کسی غریب کی جھونپڑی کو آگ لگانے کا جرم ناقابل ضمانت ہوتا ہے تو کیا ایک ہی دن ریڈیو پاکستان سمیت دیگر شہروں میں مختلف مقامات اور عدالتی ریکارڈ جلانے، قانون نافذ کرنے والےا داروں کے اہلکاروں کے خلاف پیٹرول بموں کا استعمال کرنے اور شہدا کے مجسمے جلانے والوں پر مقدمہ نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں بھی مل جائیں تب بھی وہ پنجاب میں حکومت نہیں بناسکتی، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے باوجود 60 سیٹوں کا فرق ہوگا، تاہم انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں، سپریم کورٹ کا اس حوالے سے فیصلہ بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے قانون منظور کیا ہے، اگر وہ عدالت میں بیٹھ کر سیاست کریں گے تو پارلیمنٹ کے پاس انہیں روکنے کا پورا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان میں زیادہ جمہوری مادہ نہیں، کسی حکومت مخالف اتحاد میں شامل نہیں ہورہے، مفتاح اسماعیل

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاست میں دوبارہ فعال ہونا خوش آئند ہے، ان کی مدبرانہ سیاست میں اس ملک کے مسائل کا حل اور ترقی کا راز ہے، لوگوں کو غربت سے نکالنے کے جو منصوبے ان کے تھے وہ آج مریم نواز کررہی ہیں، نواز شریف کا ملکی سیاست میں بڑا کردار ہے اور وہی ملک سے منفی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قانون ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے جلسے کی اجازت لینا ضروری ہے، اگر آپ پرامن جلسے کی اجازت لے کر اس کا غلط استعمال کرتے ہیں، لوگوں کو بلا کر بلوا کرتے ہیں، لوگوں کی املاک، بینک اور ایمبولینسز جلاتے ہیں، میٹرو بس، پبلک ٹرانسپورٹ، ریڈیو پاکستان کو نذر آتش کرتے ہیں اور چھاؤنیوں میں جاکر آگ لگاتے ہیں تو ایسی انتشاریوں کو ان کے سابقہ کردار کی بنیاد پر ہی اجازت دی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف اسپیکر پنجاب اسمبلی آگ بانی پی ٹی آئی جلاؤ گھیراؤ خط عمران خان لاہور جلسہ ملک احمد خان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف اسپیکر پنجاب اسمبلی بانی پی ٹی ا ئی جلاؤ گھیراؤ لاہور جلسہ ملک احمد خان وی نیوز ملک احمد خان نے کہا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ا ئی کو ا رمی چیف کے خلاف

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی

سیالکوٹ(آئی این پی)پی ٹی آئی نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو جلسہ عام کرنے کی اجازت کے حصول کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی ہے۔

یہ درخواست پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کی جانب سے دی گئی ہے، وہ سٹی صدر میاں اعجاز اور اپنے وکلا کی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینے کے لئے پہنچیں۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ان کاکہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے تاکہ عوام کو بتا سکیں کہ ہم حق کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بھی جاؤں گی۔ 

ایف بی آر نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی،3 گرفتار 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف کو بانیٔ پی ٹی آئی کے خط پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں: ملک احمد بھچر
  • میڈیا کے بغیر میرا سیاسی وجود کچھ بھی نہیں: ملک احمد خان
  • آئینی بینچ:جسٹس جواد ایس خواجہ پر عاید جرمانے کا فیصلہ واپس
  • ملک کیخلاف منظم سازش، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، سرفراز بگٹی
  • 21 ویں ترمیم ختم ہونے کے بعد کورٹ ماشل کیسے ہوگیا؟ کیا احتجاج کرنا جرم ہے؟ جسٹس ہلالی
  • ’اتنے نالائق سلیکٹرز نہیں دیکھے‘، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید
  • پولیو کے خاتمے کیلیے وزیراعظم نے قوم سے تعاون مانگ لیا
  • پی ٹی آئی نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی
  • لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان تر میمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کر رہے ہیں