اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں 6 کارروائیوں میں33.839 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتارکر لئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تازہ کارروائیوں میں 93 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 33.839 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 6.

712 جذب شدہ آئس برآمد کی گئی ۔پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 327 گرام چرس برآمد کی گئی۔چنیوٹ میں بھوانہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلوگرام افیون اور 4.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر کار میں چھپائی گئی 4 کلو گرام ہیروئن اور 4 کلوگرام آئس برآمد کر کے خاتون سمیت دو ملزم گرفتار کئے گئے۔پشتخرہ چوک پشاور کے قریب کار کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب مسافر بس میں سوار دو خواتین سے 2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: برآمد کی گئی کلو گرام

پڑھیں:

پولیس کا گینگ وار کمانڈر کے منشیات کے اڈے پر چھاپا، 10 گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان علی نے پیر کے روز سائٹ اے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح بوقت 5 بجے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے ایس ایچ او پاک کالونی کے ساتھ پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں منشیات وگینگ وار نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کماندر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر درجن کے قریب گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی اطلاع پر بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کاروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پڈعیدن،نواحی علاقوں میں پولیس کاکریک ڈائون،14 ملزمان گرفتار
  • پولیس کا گینگ وار کمانڈر کے منشیات کے اڈے پر چھاپا، 10 گرفتار
  • نجی کمپنی کا عملہ مبینہ طور پر مسافروں کے سامان میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے میں ملوث
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • بھٹائی پولیس کی کارروائی، مین پوری بنانے کا سامان ضبط ، 3ملزمان گرفتار
  • پشاور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر اے ایس ایف کی کارروائی، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس نے جنوری کے مہینے میں 2 ہزار 637 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا
  • پولیس مقابلوں اور چھاپوں کے دوران 16 ملزمان گرفتار
  • جعفر ایکسپریس سے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد