فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) سالانہ انتخابات 2025 کے سلسلہ میں پریس کلب میں فوٹو جرنلسٹ کا جنرل ہاؤس منعقد ہوا جس میں 38 کے قریب فوٹو جرنلسٹ نے شو ہینڈ سے عہدیداروں کومنتخب کر لے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے تمام عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب قرار دیدیا گیا۔صدر کیلئے محمد طاہر نجفی ، جنرل سیکرٹری کیلئے تایا بشیر احمد ،سینیئر نائب صدر کیلئے جاوید مہیش ، نائب صدر رانا لیاقت علی۔

(جاری ہے)

فنانس سیکرٹری کیلئے تصور عباس ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ملک سعید اور رانا عدنان ، انفارمیشن سیکرٹری عقیل پرویز،ممبران گورننگ باڈی کیلئے علی حسن،ساگر،شبیر، قیصر اقبال،رومان رومی،شیخ شرافت،عثمان بٹ، شوکت لازر، مرزا ہارون،کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیدیاگیا پریس کلب میں پور امن انتہائی جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔ فوٹو جرنلسٹ کے ممبران کی بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں حصہ لیا ۔صدر محمد طاہر نجفی اجلاس خطاب میں کہا صحافیوں کی بہتری کے لیے بھر پور جدوجہد کرے گے، اس موقع پر سینیئر فوٹو جرنلسٹ نعیم چوہدری،ادریس چغتائی ،اسد اللہ، ظفر اللہ بھی موجود تھے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فوٹو جرنلسٹ

پڑھیں:

’جن کے پاس آپشن ہے ان کا پاکستان میں رہنا نہیں بنتا‘، خواجہ آصف کا پاکستان بائیکاٹ کی دھمکی پر سخت ردعمل

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے گزشتہ دونوں پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی 11 گاڑیوں کو جلایا گیا ہے اور پھر حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔

لیاقت محسود کے پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی دینے پر صارفین سیخ پا ہو گئے تھے اور ان کے خلاف ٹویٹس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شخص پاکستان کے بائیکاٹ کا کہہ رہا ہے اس لیے انہیں ان کے اپنے لوگوں کے درمیان بھیج دیا جائے جبکہ کئی صارفین نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی حکومت کو دھمکیاں
میں پاکستان سے بائیکاٹ کروں گا

مختلف مقامات پر ہماری 11 گاڑیوں کو جلا دیا گیا ،لیاقت محسود

اگر انصاف نا ملا تو ہم خود دیکھ لیں گے ،رہنما ڈمپرز ایسوسی ایشن لیاقت محسود pic.twitter.com/zn8UvvsU9d

— ShiRaz Saeed???????? (@Srkhanofficial) April 9, 2025

اب اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے پاس پاکستان کے علاوہ کوئی اور آپشن ہے اور وہ اس آپشن استعمال کرنے کا برملا اظہار بھی کرتے ہیں۔ ان کا پاکستان میں رہنا بنتا ہی نہیں ہے۔ پاکستان  کی مٹی اول اور آخر آپشن ہے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان پائیندہ باد کا نعرہ لگایا۔

جن کے پاس پاکستان کے علاوہ کوئ اور آپشن ھے اور وہ وہ آپشن استعمال کرنے کا بر ملا اظہار بھی کرتے ھیں۔ انکا پاکستان میں رہنا بنتا نہیں۔ پاکستان کی مٹی اول اور آخر آپشن ھے۔ پاکستان پائیندہ باد https://t.co/68cFSiQFu0

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 10, 2025

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی تھی جس کے بعد مشتعل افراد نے متعدد ڈمپروں کو آگ لگا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی، صارفین کا گرفتاری کا مطالبہ

ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف ڈمپر ایسوسی ایشن کی جانب سے سپر ہائی وے پر احتجاج کیاگیا، جس کی وجہ سے  ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہےکہ کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خواجہ آصف ڈمپر آگ ڈمپر ایسوسی ایشن ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کراچی حادثات

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس کے بڑے منصوبے کیلیے حکمت عملی مرتب
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب،چوہدری سالک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر
  • شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی کی وفاقی وزیر محمد یوسف سے ملاقات 
  • عمان کے سفیر کی پاک اور عمان دوستانہ ہاکی میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آمد،صدر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن چوہدری عنصر فاروق اور دیگر نے سفیر کا استقبال کیا
  • فی تولہ سونا یکدم 10 ہزار روپے مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی
  • ’جن کے پاس آپشن ہے ان کا پاکستان میں رہنا نہیں بنتا‘، خواجہ آصف کا پاکستان بائیکاٹ کی دھمکی پر سخت ردعمل
  • صدرآزاد کشمیر سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کی ملاقات
  • آئی ایم ایف کا وفد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے کیوں ملنا چاہتا ہے؟