وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی ضروری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرحِ اموات تشویش ناک ہے، کینسر سے بچاؤ کے لیے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کینسر کا سستا علاج یقینی بنانے کا اعادہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کینسر کی جلد تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کینسر کے باعث ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی۔

مریم نواز نے کہا کہ کینسر کے علاج  کے لیے پہلا سرکاری اسپتال لاہور میں زیرِ تکمیل ہے، نواز شریف کینسر اسپتال میں ہر اسٹیج کے مریض کو مفت علاج فراہم کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کر کے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے، چاہتی ہوں کہ عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت میسر ہو۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ فضائی اور آبی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہ کینسر کینسر کے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم کا کینسر کا سستا علاج یقینی بنانے کا اعادہ

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کینسر کی جلد تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

 کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کینسر کی تحقیق، علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کینسر صحتِ عامہ کا ایک بڑا چیلنج ہے، بر وقت تشخیص، مؤثر علاج اور باقاعدہ ورزش اس بیماری کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

 وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں سے بر وقت طبی مشاورت اور اسکریننگ کرانے کی درخواست کرتا ہوں۔

 شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کینسر کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • یومِ یکجہتیٔ کشمیر مکمل جذبے کیساتھ منایا جائیگا: عظمیٰ بخاری
  • کینسر سے بچا ئوکے عالمی دن پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پیغام
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کینسر کا سستا علاج یقینی بنانے کا اعادہ
  • کینسر قابل علاج مرض، مناسب احتیاط سے بچاؤ ممکن ہے: مریم نواز
  • وزیرِ اعظم کا کینسر کا سستا علاج یقینی بنانے کا اعادہ
  • صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اراکین اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز گڈ گورننس کی وجہ سے باقی صوبوں میں مقبول ہو رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
  • ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مریم نواز
  • لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قلعہ کی شاہی عرض گاہ میں ملائیشیا کے ڈیفنس اتاشی کے اہل خانہ سے مل رہی ہیں