ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید محمد وصی ارتضیٰ زیدی نے ڈویژنل کارگردگی رپورٹ پیش کی، جس کے بعد یونٹس نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور توسیع تنظیم و دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا دوسرا اجلاس عمومی جامپور ضلع راجن پور میں ڈویژنل صدر محمد سلیمان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈویژن بھر سے یونٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی شرکت مرکزی تعلیم سیکرٹری حسین رضا نے کی۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید محمد وصی ارتضیٰ زیدی نے ڈویژنل کارگردگی رپورٹ پیش کی، جس کے بعد یونٹس نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور توسیع تنظیم و دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔ جس کے بعد جشن مولا حسینؑ و مولا عباسؑ کا اہتمام کیا گیا، جس سے مولانا ثقلین جعفری نے جوانوں سے خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیش کی

پڑھیں:

ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے آمدنی میں اربوں روپے کا اضافہ

اسلام آباد:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین رائے حسن نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں  سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ پشاور سے کراچی تک 1,726 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا اور اس کی کل لاگت 6.8 ارب ڈالر ہوگی۔ فی الوقت 34 ٹرینیں چل رہی ہیں تاہم ایم ایل ون مکمل ہونے کے بعد 120 ٹرینیں چلائی جا سکیں گی۔  

یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں کراچی سے ملتان اور دوسرے مرحلے میں ملتان سے پشاور تک ٹریک بچھایا جائے گا۔ اس حوالے سے چین کا ایک وفد فروری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

سیکرٹری ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے 13 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا ہے جس کے نتیجے میں سروس کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ٹرین جس سے پہلے سات ارب روپے کی آمدن ہو رہی تھی اب آؤٹ سورسنگ کے بعد گیارہ ارب روپے کی آمدن دے رہی ہے، جب تک سات دن کی ادائیگی نہیں کی جاتی ہم ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دیتے۔

سیکرٹری ریلوے نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ دنیا بھر میں ریلوے سسٹم الیکٹرانک نظام کی طرف جا رہا ہے، اور اسی پیش رفت کے پیش نظر ریلوے نے اپنی نئی "رابطہ" ایپلیکیشن تیار کر لی ہے۔ حکام کے مطابق اس ایپ کے ذریعے نہ صرف سیٹ بکنگ کی جا سکے گی بلکہ دیگر اہم معلومات بھی حاصل کی جا سکیں گی۔ کمیٹی کے استفسار پر سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ اس ایپ کی تیاری پر کوئی اضافی خرچ نہیں آیا۔ مزید برآں، پانچ سے چھ مہینوں میں تمام کوچز کو اس ایپ کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔

سیکرٹری ریلوے نے اجلاس کو بتایا کہ 1979 میں لاہور سے خانیوال کے درمیان 286 کلومیٹر طویل الیکٹرک ٹرین سسٹم متعارف کرایا گیا تھا، تاہم بعد میں اس نظام کو بند کر دیا گیا، جس کے بعد اس سے منسلک تاریں اور پول چوری ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریلوے کے 83 ریسٹ ہاوس ہیں جن میں 10 آوٹ آف آرڈر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل اباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب کے بلا مقابلہ صدر محمد طاہر اور جنرل سیکرٹری تایا بشیر احمد منتخب
  • ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے آمدنی میں اربوں روپے کا اضافہ
  • سکھریونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد
  • NLFکا محمد انور کے انتقال پر اظہار افسوس
  • پشاور:8 فروری کو صوابی میں جلسے کی تیاری کیلیے پی ٹی آئی کی اہم بیٹھک
  • کوئٹہ، صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب، وزیراعظم کی شرکت متوقع
  • لیہ، سید نیئر عباس کاظمی شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری نامزد، مبارکباد کا سلسلہ جاری 
  • شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے اجلاس کا انعقاد
  • پشاورہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی، ہزارڈویژن کو نظر انداز کرنے پر وکلا کا ردعمل