عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی، آرادھیا بچن نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق آرادھیا بچن کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے  جس میں مختلف ویب سائٹس سے ان کے بارے میں پھیلائے گئے جھوٹے دعوے اور ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

یہ درخواست عدالت کے گزشتہ حکم کی پیروی میں دائر کی گئی، جس میں گوگل سمیت دیگر تفریحی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آرادھیا بچن سے متعلق تمام جھوٹے اور مبالغہ آمیز مواد کو فوری طور پر ہٹا دیں۔ 

پہلی درخواست میں یہ نشاندہی کی گئی تھی کہ یوٹیوب پر بعض ویڈیوز میں یہ بے بنیاد دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرادھیا بچن اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ 20 اپریل 2023 کو دہلی ہائی کورٹ نے یوٹیوب کو سختی سے ہدایت دی تھی کہ وہ آرادھیا کی صحت سے متعلق تمام جعلی ویڈیوز فوری طور پر حذف کرے، جن میں ان کی کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کے دعوے کیے گئے تھے۔ 

عدالت نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ہر بچے کو، چاہے وہ کسی مشہور شخصیت کا ہو یا عام فرد، عزت و احترام کے ساتھ برتاؤ کا حق حاصل ہے۔ تاہم کچھ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے بعد آرادھیا نے دوبارہ درخواست دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ آج کی سماعت میں ہائی کورٹ نے گوگل کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 مارچ 2025 تک ملتوی کردی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی گئی

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ، غیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری، افسران ملوث

 

٭کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان کی سرپرستی میںبیٹر مافیا سرگرم
٭عزیز آباد بلاک 2کے پلاٹ 1018,1391,1822اور1826پر ناجائز تعمیرات

(جرأت نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بلڈنگ افسران ذاتی مفادات کی خاطر غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔ شہر بھر میں دھڑلے سے ناجائز تعمیرات جاری ہیں۔ کینیڈین شہریت کے حامل سجاد خان نے وسطی کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں۔ عمارتوں کے خلاف نمائشی انہدامی کاروائیوں کی آڑ میں خطیر رقوم کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ موصوف نے وسطی میں اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کے لئے بیٹر مافیا کو مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ اس وقت بھی عزیز آباد کے بلاک 2 پلاٹ نمبر1018,1391۔ 1822۔ اور1826 پر خلاف ضابطہ غیر قانونی تعمیرات انہدام نہ ہونے کی گارنٹی کے ساتھ جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری
  • بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس ،6فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب 
  • ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن نے گوگل کو قانونی نوٹس کیوں بھجوایا؟
  • سندھ بلڈنگ، غیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری، افسران ملوث
  • ’جھوٹے یوٹیوبرز پر لعنت‘، بشریٰ انصاری خود سے متعلق غلط خبریں دینے والوں پر برس پڑیں
  • صدر  اور وزیراعظم کی برطرفی، سود کے خاتمے کیلیے دائر درخواست خارج
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس 11 فروری کو سماعت کیلئے مقرر
  • پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر
  • ٹک ٹاکر امشارحمان نےنازیباویڈیو زلیک پر بڑابیان جاری کردیا