مغربی کنارے میں ایک مسلح حملہ آور نے اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے تیاسیر میں اسرائیلی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے۔

اسرائیلی فوجی حملہ آور کو روکنے میں ناکام رہے۔ دوبدو جھڑپ میں 8 فوجی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

حملہ آور چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجیوں کو زیر کرنے کے بعد ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہوگیا اور وہاں بھی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔ 

ملٹری کمپاؤنڈ میں بھی اسرائیلی فوج تاحال حملہ آور کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حملہ آور فوجیوں کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آور ابھی کمپاؤنڈ میں ہی موجود ہے، مزید نفری طلب کرلی، اُسے نکلنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

صیہونی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور ایک سے زائد بھی ہوسکتے ہیں۔ فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

یاد رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کا رخ کرلیا ہے۔ جہاں مزاحمت کاروں سے گھمسان کی جھڑپیں جاری ہیں۔

گزشتہ ایک برس کے دوران مغربی کنارے میں ان جھڑپوں کے دوران 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 40 سے زائد اسرائیلی فوجی اور شہری بھی مارے گئے۔ 

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج کمپاو نڈ میں حملہ ا ور

پڑھیں:

پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل

لاہور: کورونا وبا کے باعث اور بغیر کسی ہنگامی صورتحال کے شہریوں کو اسپتال نہ جانے کی حکومتی ہدایات کے بعد سروسز اسپتال میں او پی ڈی بند کا شعبہ سنسان پڑا ہے

لاہور: (انٹرنیشنل ویب ڈسیک) پنجاب میںینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میںبھی داخل ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں بطور احتجاج جو ہڑتال کی ہے، اس کی وجہ سے او پی ڈی بھی مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ سینئر ڈاکٹرز نے بھی او پی ڈیز میں کام کرنا بند کردیا ہے، جس کے باعث نئے اور پرانے ہر طرح کے مریضوں کو شدید جانی مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ احتجاج کی وجہ سے گزشتہ 6 روز سے انجیو گرافی کا شعبہ بھی بندش کا شکار ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ پچھلے ہفتے ہونے والے جھگڑے میں ملوث 2 ڈاکٹروں کا اسپتال سے تبادلہ کردیا گیا تھا۔ اس حوالے سے نگ ڈاکٹرز ایک ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے اور دوسرے کو واپس لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ: 15 ماہ میں اسرائیلی بمباری سے 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
  • اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن ،پناہ گزین کیمپ میں دھماکوں سے مکانات تباہ
  • اسرائیلی جارحیت جاری، حملوں میں مزید 2 فلسطینی شہید، 23 گھر تباہ
  • لاہور میں وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • جنین میں جاری صیہونی مظالم غزہ میں نسل کشی پر مبنی اسرائیل جنگی جرائم کا تسلسل ہیں، انصار اللہ یمن
  • اسرائیل نے غزہ کے بعد مغربی کنارے کا رخ کرلیا؛ پناہ گزین کیمپ میں متعدد عمارتیں تباہ، ایک شخص شہید
  • غزہ میں جنگ تھمی تو اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام تیز کردیا
  • اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے پر فضائی کارروائی، فلسطینی نوجوان شہید
  • پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل