محکمہ خزانہ کی جانب سے پی ایچ اے لاہور کو گرانٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ نے لاہور کے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کو 333 ملین روپے جاری کر دیے ہیں۔
یہ گرانٹ پی ایچ اے لاہور کے آپریشنل اخراجات جیسے بجلی، گیس، ٹیلی فون کے بل اور دیگر ضروری اخراجات کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ پی ایچ اے لاہور کو جاری کردہ بجٹ آن لائن کر دیا گیا ہے، جس سے ادارہ اپنے روزمرہ کے انتظامی امور کو بہتر طور پر چلانے میں کامیاب ہو سکے گا۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی
لاہور:پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر دی۔
پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر خشک اور گرم موسم کا سلسلہ جاری ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بارش کے امکانات نہیں۔