Al Qamar Online:
2025-02-04@10:50:18 GMT

آئیکونک برطانوی گلوکارہ میریان فیتھفل چل بسیں

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

آئیکونک برطانوی گلوکارہ میریان فیتھفل چل بسیں

برطانوی پاپ کلچر کی نمایاں شخصیت میریان ایولین گیبریل فیتھ فل، جنہوں نے 1960 اور 70 کی دہائی میں اپنے گانے "As Tears Go By” اور دیگر ہٹ ٹریکس سے شہرت پائی، 78 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں۔ 

ان کی وفات پر ان کے ترجمان نے کہا، "گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ ہم میریان فیتھ فل کی وفات کا اعلان کرتے ہیں۔”

میریان فیتھ فل 29 دسمبر 1946 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد برطانوی خفیہ سروس کے افسر تھے جبکہ ان کی والدہ آسٹریائی اشرافیہ سے منسلک تھیں۔

1964 میں انہوں نے "As Tears Go By” سے شہرت پائی، جسے Mick Jagger اور Keith Richards نے لکھا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے "Come And Stay with Me”, "This Little Bird” اور "Summer Nights” جیسے کئی کامیاب گانے گائے۔

میریان فیتھ فل نے فلموں اور تھیٹر میں بھی کام کیا، اور اپنی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود 21 سولو البمز جاری کیے، جن میں 1979 کا "Broken English” بہت مقبول ہوا اور اسے Grammy نامزدگی بھی ملی۔ ان کی آخری البم "She Walks in Beauty” 2021 میں ریلیز ہوئی تھی۔

میریان فیتھ فل کی زندگی میں مشکلات بھی کم نہ تھیں۔ ان کا ہیروئن کے عادی ہونے اور اینوریکسی کے مسائل نے ان کی ذاتی زندگی کو کافی متاثر کیا، اور 1970 کی دہائی میں لندن کے Soho علاقے میں دو سال گزارے۔ مارچ 2022 میں انہیں لندن میں ایک ریٹائرمنٹ ہوم "ڈین ویل ہال” منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اداکار اور پیشہ ور فنکار رہتے ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور صدر اردوان کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے، وفاقی وزیر

لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں منعقد اڑان پاکستان کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی منفی سیاست کا لوگوں نے بائیکاٹ کیا، لوگوں کو یہ بات سمجھ آگئی کہ ملک کا مستقبل امن اور سیاسی استحکام سے ہی روشن ہوگا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے، یہ احتجاج کی کال دے کر ثابت کررہے ہیں کہ وہ پاکستان دشمنوں کے اشارے پر انتشار پھیلاتے ہیں، ان کو ہمیشہ اہم موقع پر دھرنے یاد آجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ دوسری بات برطانیہ میں اگر کسی وزیراعظم کے خلاف کرپشن ثابت ہوجائے تو تمام عمر کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے لیکن یہ پی ٹی آئی کے کیسے لوگ ہیں جو ہمیں بتاتے تھے کہ وہ کرپشن ختم کرنے نکلے ہیں لیکن اب وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی چوری کے وکیل بنے ہوئے ہیں اور میں یہ بات کہہ چکا ہوں جو بھی لوگ اس جرم میں شریک ہیں ان سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ دوسروں سے رسیدیں مانگنے والے کی اپنی رسیدیں جعلی نکلیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہیتھرو ائیر پورٹ پر جلد دوبارہ پی آئی اے کے طیارے اتریں گے، ماضی کے وزیر کے ایک احمقانہ بیان کے سبب ملک کو بڑا مالی نقصان ہوا۔احسن اقبال کا کہناتھاکہ ایسی اور کوئی دوسری قوم نہیں دیکھی جو اپنے گندے کپڑے دوسرے ممالک میں دھوتی ہے، آکسفورڈ میں بعض پاکستانی طلبہ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالنے پر پاکستان کو “ روگ اسٹیٹ” قرار دیا جن کو مناسب جواب دیا بعد میں وہی طلبہ میرے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔خیال رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 رکنی وفد کے ہمراہ 12 فروری کو پاکستان آئیں گے۔

سوڈان، ریپڈ سپورٹ فورس کا بازار پر حملہ، 54 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • سابق برطانوی فوجی کو ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں 14 سال قید
  • 48 سالہ تائیوانی اداکارہ باربی شُو چل بسیں
  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم‘ حسن عظیم نے عالمی مقابلے جیت لئے 
  • پاکستان میں ایک اور برطانوی تعلیمی بورڈ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
  • پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور صدر اردوان کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے:  احسن اقبال
  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپرلائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی
  • پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور صدر اردوان کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے، وفاقی وزیر
  • بالی ووڈ ادکار عامر خان کی نئی محبت، ساتھی کو خاندان سے ملوا بھی دیا
  • برطانیہ : 4 ماہ کے دوران منکی پاکس کا آٹھواں کیس