نمل پشاور کیمپس کی نئی عمارت کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز نے آج پشاور کیمپس کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا، جو خیبر پختونخوا میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی HI(M) تھے، جن کے ہمراہ ڈی جی نمل بریگیڈیئر شہزاد منیر، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور مقامی کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے۔ نئی عمارت شہر کے مرکز میں واقع ہے اور جدید انفراسٹرکچر، جدید کلاس رومز، اور تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہے، تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ریکٹر نمل نے فیتہ کاٹ کر عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا، جس کے بعد کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر قائم مقام ریجنل ڈائریکٹر پشاور کیمپس نے انہیں کیمپس کی سہولیات اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریکٹر نمل نے تعلیم کے فروغ میں پشاور کیمپس کی اس نئی عمارت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا، “یہ جدید اور کشادہ عمارت نمل کی معیاری تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔ ہمارا مقصد خیبر پختونخوا کے طلبہ کو ان کے اپنے شہر میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بڑے شہروں میں جانے کی مشکلات سے بچ سکیں۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ نمل پشاور کیمپس کے فارغ التحصیل طلبہ مختلف شعبوں جیسے کہ حکومتی ادارے، میڈیا، آئی ٹی، تعلیم اور کاروبار میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ نئی عمارت اس مشن کو مزید مستحکم کرے گی اور خطے میں تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
افتتاح کے بعد، ریکٹر نمل نے عمارت کا تفصیلی دورہ کیا اور بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔ انہوں نے طلبہ سے ملاقات کی اور سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں انہوں نے تعلیم کی اہمیت، پیشہ ورانہ مہارت اور ملک کے لیے فخر کا باعث بننے پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کو یقین دلایا کہ ضم شدہ علاقوں کے طلبہ کے لیے اسکالرشپ کے مواقع بڑھانے کے لیے ایچ ای سی سے رابطہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے، نمل پشاور کیمپس میں جدید تحقیقاتی مراکز کے قیام، نئے تعلیمی پروگراموں کے آغاز، اور صنعت کے ساتھ روابط مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پشاور کیمپس ریکٹر نمل کیمپس کی عمارت کا تعلیم کے انہوں نے طلبہ کو کے لیے
پڑھیں:
پشین: درمان ہسپتال میں گیس لیکیج کا دھماکا، 7 افراد زخمی
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پشین میں واقع درمان ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔نجی چینل کے مطابق ضلع پشین کے درمان ہسپتال میں زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی دھماکے کے مقام پرپہنچ گئے۔