اجلاس میں طے پایا کہ گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی تاکہ خطے میں آئی ٹی کے میدان میں ترقی کی نئی راہیں کھل سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل ترقی کے فروغ اور سرکاری نظام میں جدید آئی ٹی اصلاحات کے نفاذ کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈیولپمنٹ) گلگت بلتستان مشتاق احمد کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کے حکام سے اہم ملاقات کی۔ اس اجلاس میں گلگت بلتستان میں ای آفس سسٹم کے نفاذ، کابینہ آٹومیشن، ای خدمت مراکز کے قیام، اور سرکاری دفاتر میں ہیومن ریسورس مینیجمنٹ سسٹم کی بہتری جیسے کلیدی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پی ایم آر یو گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ادریس نے بھی شرکت کی۔   ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈیولپمنٹ) نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون سے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام کے ساتھ مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا تاکہ عوام کو تیز تر اور شفاف سہولیات میسر آسکیں۔ اس موقع پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام نے گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔    اجلاس میں طے پایا کہ گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی تاکہ خطے میں آئی ٹی کے میدان میں ترقی کی نئی راہیں کھل سکیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ یہ ملاقات گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، جس سے نہ صرف حکومتی امور میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو بھی جدید اور مؤثر سہولیات دستیاب ہوں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی بورڈ اجلاس میں کے فروغ کے لیے آئی ٹی

پڑھیں:

گلگت بلتستان، سرکاری محکموں کے 3 ہزار کیسز عدالتوں میں زیر التوا

گلگت بلتستان کے انتظامی محکموں کے ایک ہزار سے زیادہ کیسز عدالتوں میں جبکہ 2 ہزار سے زائد کیسز سروس ٹریبونل میں زیر سماعت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے انتظامی محکموں کے ایک ہزار سے زیادہ کیسز عدالتوں میں جبکہ 2 ہزار سے زائد کیسز سروس ٹریبونل میں زیر سماعت ہیں۔ سروس ٹریبونل سمیت دیگر عدالتوں سے درجنوں کیسز اپیل کے لئے سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان آنے اور بینچ پورا نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں سب سے زیادہ سرکاری محکموں میں خدمات سرانجام دینے والے پروجیکٹ ملازمین، کنٹیجنٹ ملازمین، کنٹریکٹ ملازمین، اپ گریڈیشن اور زمین کے معاوضوں کے حوالے سے کیسز نمایاں ہیں۔ انتظامی محکموں کے علاوہ لائن ڈیپارٹمنٹس اور ڈائریکٹریٹ کے مختلف اقسام کے کیسز بڑی تعداد میں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ گزشتہ سال تک انتظامی محکموں کے کورٹس میں زیر سماعت کیسز کی تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے عدالتوں میں 366 کیسز زیر سماعت ہیں۔

سپریم اپیلیٹ کورٹ میں 50 سے زائد، چیف کورٹ گلگت بلتستان میں ڈیڑھ سو سے زائد جبکہ پانچ کیسز ڈسٹرکٹ کورٹ اور 33 کیسز سول کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ گزشتہ سال کے ڈیٹا کے مطابق ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے 32 کیسز کورٹس میں ہیں، محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے 56 کیسز، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن 15، گورنر سیکرٹریٹ 3، محکمہ مائنز منرلز انڈسٹری کامرس اینڈ لیبر 20، محکمہ ایکسایز ٹیکسیشن 26، بورڈ آف ریونیو 20، واٹر اینڈ پاور 51، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ 9، محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس 128، انفارمیشن ٹیکنالوجی 3، سوشل ویلفیئر ویمن ڈویلپمنٹ اینڈ چائلڈ رائٹس کے 20 کیسز زیر سماعت ہیں۔

رپوٹ کے مطابق محکمہ خزانہ 10، پلاننگ ایند ڈیویلپمنٹ 11، محکمہ صحت 175، محکمہ سیاحت کھیل و ثقافت 15، واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن 10، محکمہ قانون 2، محکمہ خوراک 30، محکمہ جنگلات جنگلی حیات و ماحولیات 36، محکمہ زراعت 65، محکمہ لوکل گورنمنٹ 49 اور محکمہ برقیات کے 51 کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ سرکاری محکموں کے عدالتوں میں کیسز کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سرکاری محکموں میں لیگل ایڈوائزر اور محکمہ کے درمیان عدالتی کیسز کے حوالے سے کوئی سیکشن یا نمائندہ نہ ہونے سے کیسز پر بروقت جرح نہ ہونے جیسے مسائل بھی حائل ہیں اور سے بروقت فیصلہ نہ آنے کی اہم وجوہات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف کی یقین دہانی پر این ایف سی ایوارڈ پر سپریم کورٹ نہیں جارہے، وزیراعلیٰ گنڈاپور
  • بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں تنازع شدت اختیار کرگیا، بڑی گرفتاری سامنے آگئی
  • بنگلادیش پریمئیر لیگ یا مذاق؛ پولیس نے فرنچائز مالک کو گرفتار کرلیا
  • گلگت بلتستان: جماعت پنجم اور ہشتم کے نتائج میں طالبات نے میدان مار لیا
  • آرمی چیف کی یقین دہانی پر این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے سپریم کورٹ نہیں جارہے، وزیراعلیٰ گنڈا پور
  • آرمی چیف کی یقین دہانی پر این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے سپریم کورٹ نہیں جارہے، وزیراعلی گنڈا پور
  • گلگت بلتستان، سرکاری محکموں کے 3 ہزار کیسز عدالتوں میں زیر التوا
  • گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس 4 فروری کو طلب
  • گلگت بلتستان انتخابات، نون لیگ اور اسلامی تحریک میں اعلیٰ سطح پر مشاورت