عاطف خان کا عون چوہدری سے ملاقات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
عاطف خان کا عون چوہدری سے ملاقات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے عون چوہدری سے ملاقات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔ عاطف خان نے ڈگی میں بھاگنے اور اداروں سے چوری چھپے ملاقات کرنے والوں پر طنز کے تیر چلا دئیے۔
عاطف خان کی مبینہ آڈیو لیک بھی سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کلب روزانہ واک کے لئے جاتا ہوں، عون چوہدری سے معمول کی ملاقات ہوئی، کوئی سازش کرنے نہیں گیا تھا، سازش اوپن جگہ پر نہیں کی جاتی، سازش کے لیے خفیہ جگہ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ فرمان اگر تصویر شیئر کرنے کے بجائے مجھ سے پوچھ لیتے تو اچھا ہوتا، میں نے کبھی بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو برا بھلا نہیں کہا نہ کبھی کالز کرکے لوگوں کو جمع کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عون چوہدری سے کرنے والوں
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ، بھارت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔
عالمی جریدے فناشل ٹائمز نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی جنگی جنون کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا شکار
فنانشل ٹائمز کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بھارت کے حالیہ اقدامات سے پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو بھارت کے اقدامات سے خطرہ لاحق ہے۔ معاہدے کی عارضی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق بھارت اور پاکستان کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے، ماحولیاتی خطرات بڑھ رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا مؤقف خطے میں مزید عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے، پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات بھارت کی آبی سیکیورٹی کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔
فنانشنل ٹائمز نے لکھا کہ ماضی کے تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ امن کی بنیاد رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں مودی سرکار بوکھلا گئی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھانے والا کشمیری صحافی گرفتار
واضح رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ہے، جس کے جواب میں پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے ہمارا پانی روکنے کی کوشش کی تو جنگ ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت پر تنقید پاک بھارت جنگ پاکستان بھارت کشیدگی جنگ کا خطرہ سندھ طاس معاہدہ فنانشل ٹائمز مودی سرکار وی نیوز