چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹوں کا حصول جنگ بن گیا، کچھ کامیاب، باقی ناکام
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کا حصول شائقین کرکٹ کیلئے جنگ بن گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں ہونیوالے میچوں کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا 3 فروری آغاز ہوا۔
فریکل ٹکٹس فراہم کرنیوالی کورئیر کمپنی ٹی سی ایس نے 26 شہروں کے 108 آؤٹ لیٹس پر ٹکٹ کاؤنٹرز بنائے تھے تاہم شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کے باعث ٹکٹوں کا حصول مشکل ہوگیا۔
فریکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے شروع ہوا 6 بجے تک جاری رہا، اس دوران کئی فینز ٹکٹ پانے میں کامیاب رہے تو متعدد افراد کو خالی ہاتھ گھر لَوٹنا پڑا۔
کوئیر کمپنی کی جانب سے ایک شناختی کارڈ پر 4 ٹکٹس جاری کیے گئے۔
اسی طرح آج بُک کیے گئے آن لائن ٹکٹ 6 فروری جبکہ ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری 8 فروری کو کی جائے گی۔
شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔
جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم سٹنگ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔
ٹورنامنٹ پاکستان کی میزبانی میں چار مقامات کراچی، راولپنڈی، لاہور اور دبئی میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ سے ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کی چیمپئینز ٹرافی کٹ کی نقاب کشائی کب ہوگی؟
پاکستان کرکٹ شائقین کا انتظار تقریباً ختم ہو گیا کیونکہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے ہوم سائیڈ کی آفیشل ٹیم کی جرسی منگل کو سامنے آ جائے گی۔ کٹ اسی دن پری آرڈر کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں اہم ترین پاک-بھارت مقابلے کے ٹکٹ کتنے کے اور کہاں سے لیے جاسکتے ہیں؟
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کٹ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی آفیشل کٹس جلد سے جلد حاصل کرکے میگا ایونٹ کے لیے تیار ہوجائیں۔
پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے ساتھ، توقع ہے کہ قومی ٹیم کی جرسی ملک بھر اور اس سے باہر کے کرکٹ شائقین کے لیے فخر اور جذبے کی علامت ہوگی۔
مزید پڑھیے: ’اتنے نالائق سلیکٹرز نہیں دیکھے‘، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید
مہم #WearYourPassion کے ہیش ٹیگ کے تحت چل رہی ہے جو شائقین کو ایکشن میں شامل ہونے اور قومی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہونے کی ترغیب دیتی ہے جو ہوم گراؤنڈ پر پر عظیم الشان مقابلے کے کی تیاری کر رہے ہیں۔
پری آرڈر شروع ہونے میں صرف 24 گھنٹے باقی ہیں۔ْ توقعات بہت زیادہ ہیں کہ جرسی کی بڑے پیمانے پر مانگ دیکھنے کو ملے گی کیونکہ پاکستان حالیہ تاریخ میں کرکٹ کے اپنے اہم ترین ایونٹس میں سے ایک کے لیے تیار ہے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
مزید پڑھیں: شائقین کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں؟
چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جوش و خروش بڑھ رہا ہے اور شائقین کے پاس اب پاکستان کی آفیشل جرسی پہن کر اپنی حمایت کا اظہار کرنے کا موقع بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کٹ قومی ٹیم کی آفیشل کٹ