باپ کا راج ہے، آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا پرومو جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز ’دی با***ڈز آف بالی وڈ‘ کا اعلان ہو گیا۔ یہ اعلان ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس انڈیا 2025‘ ایونٹ میں شاہ رخ خان نے خود ایک مزاحیہ پرومو کے زریعے کیا۔
اس پرومو میں شاہ رخ مختلف انداز میں اپنے مشہور ڈائیلاگز دہرانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہدایتکار بار بار ری ٹیک کا مطالبہ کرتا ہے۔
آخرکار شاہ رخ غصے میں کہتے ہیں، ’باپ کا راج ہے کیا؟‘ جس پر کیمرہ آریان کی طرف مڑتا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں، ’ہاں‘۔
View this post on InstagramA post shared by Netflix India (@netflix_in)
اس مزاحیہ تبادلے کے بعد شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان کی سیریز کا تعارف کراتے ہوئے اسے ’سب سے نرالی، جرات مند اور فلمی ترین کہانی‘ قرار دیتے ہیں۔ پرومو میں شاہ رُخ خان کی مشہور فلم ’جوان‘ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جہاں آریان اپنے والد کے مشہور مکالمے ’بیٹے پر ہاتھ اٹھانے سے پہلے.
A post shared by Netflix India (@netflix_in)
شاہ رخ خان نے کہا کہ آریان اور ان کی ٹیم جلد ہی اس منفرد نام کے پس پردہ کہانی بھی پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ یہ سیریز ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے جس کی پروڈکشن گوری خان کر رہی ہیں۔ اس ایونٹ میں گوری خان اور سہانا خان بھی آریان کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیٹ فلکس خان کی شاہ رخ
پڑھیں:
فواد خان نے بالی ووڈ کی فلم ابیر گلال کیلئے کتنا معاوضہ لیا ہے؟
معروف پاکستانی اداکار فواد خان نو سال کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں دوبارہ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔
ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘ میں ان کے ساتھ وانی کپور مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کا پہلا رومانوی گیت ’عشق خدایا‘، جو عریجیت سنگھ اور شلپا راؤ کی آواز میں ہے، حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور شائقین کو بے حد پسند آیا ہے۔
فواد خان نے آخری بار 2016 کی بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں کام کیا تھا، اور اب وہ ابیر گلال کی کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سپر اسٹار اس بڑے بجٹ کی فلم کے لیے 5 سے 10 کروڑ روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Saregama India (@saregama_official)
دوسری جانب پاکستان میں وہ فی ٹی وی ڈرامہ قسط 15 سے 20 لاکھ روپے تک لیتے ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ ہیروئن کا کردار کرنے والی اداکارہ وانی کپور کا معاوضہ تقریباً 1.5 کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے۔
فلم ’ابیر گلال‘ آرتی ایس بگڈی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے اور یہ لندن کے خوبصورت مقامات پر فلمائی گئی ہے جو کہ 9 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔