سرسوں کی فصل کِھلنے پر کاشت کار کیسے گیت گاتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سرسوں کے کھلے کھلے پیلے پھول بہار کی نوید لے کر آئے ہیں۔ جڑانوالہ کے گاؤں چک نمبر 237 میں اچھی فصل تیار ہونے پر کاشت کار خوش ہیں۔ گاؤں میں بیٹھک لگی ہے۔ خوشی کے گیت گائے جا رہے ہیں لہلہاتی سبز ٹہنیاں اور حسین پیلے پھول کاشت کاروں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔صدیوں سے دنیا کے ہر حصے میں فصلوں کی آمد کسان تہوار منایا کرتے ہیں یا خوشی کے گیت گاتے ہیں، پنجا کے شہر جڑانوالہ میں کے دیہات میں بھی کسانوں میں یہ روایت برقرار ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور ویلنٹائن ڈے کیسے منائیں گے؟
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے کو مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے اپنے انداز میں منائیں گے۔ عام طور پر 2 افراد یہ دن مناتے ہیں، مگر ہم پورے صوبے کے عوام کے ساتھ مل کر انہیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرکے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔
مزید پڑھیں: فلوریڈا: چاکلیٹ چور ریچھ نے کیسے ایک ویلنٹائن ڈے سرپرائز خراب کیا
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اچھی مینجمنٹ کے باعث صحت کارڈ پروگرام میں سالانہ 11 ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے، جبکہ پہلے 10 سے 12 ارب روپے کی ادویات خریدی جاتی تھیں، جو اب صرف 5 ارب روپے میں حاصل کی جا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں