اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے وفاق المدارس کے امتحانی مرکز جامعہ محمدیہ کا دورہ کیا
وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک اور حکام بھی انکے ہمراہ تھے ۔جامعہ محمدیہ پہنچنے پر مولانا ظہور احمد علوی،مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا نذیر احمد فاروقی، مولانا عبدالغفار،مولانا مفتی اویس عزیز،مولانا مفتی عبدالسلام،،مولانا تنویر احمد علوی نے انکا استقبال کیا ۔وفاقی وزیر نے وفاق المدارس کے زیر انتظام امتحانات کا جائزہ لیا،چوہدری سالک حسین نے وفاق المدارس کے تحت قائم شدہ امتحانی مرکز کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وفاق المدارس کا تعلیمی اور امتحانی نظام انٹرنیشنل معیار سے ہم آہنگ اور تعلیمی اداروں کے لیے رول ماڈل ہے،دینی مدارس کا اپنا ایک مخصوص نصاب ہوتا ہے جو انتہائی پاکیزہ اور نورانی ماحول میں پڑھا یا جاتا ہے،بلا شبہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں دینی مدارس ،مساجد اور علما کرام کا بنیادی اور کلیدی کردار رہا ہے،دینی مدارس کا وجود ہر دور میں مسلم ہے، جس طرح روزِ اوّل اس کی اہمیت تھی، آج بھی اتنی ہی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحیح اسلامی علوم ان ہی مدارس میں پڑھائے جاتے ہیں،مدارس وہ مراکز ہیں جس سے منسلک رہ کر مسلمان اپنے دین کی حفاظت اور عقائد کو درست کرسکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میرے والد چوہدری شجاعت حسین کا مدارس اور علماء سے خصوصی لگاؤ اور تعلق ہے، انہوں نے ہمیشہ مدارس کے لیے آواز بلند کی ،مولانا تقی عثمانی صاحب، مولانا حنیف جالندھری، دیگر علماء کا معاشرے کی اصلاح کے لیے بہت اہم کردار ہے ۔چودھری سالک حسین نے کہا کہ دینی مدارس جہاں اسلام کے قلعے، ہدایت کے سر چشمے، دین کی پناہ گاہیں اور اشاعت دین کا بہت بڑا ذریعہ ہیں،مدارس دنیا کی سب سے بڑی این جی اوز بھی ہیں جو لاکھوں طلبہ وطالبات کو بلا معاوضہ تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں رہائش و خوراک اور مفت طبی سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں،مدارس معاشرہ میں بنیادی تعلیم اور خواندگی کے تناسب میں معقول اضافہ کا باعث بن رہے ہیں،مدارس اسلام کے خاندانی نظام اور کلچر وثقافت کی حفاظت کر رہے ہیں اور غیر اسلامی ثقافت و کلچر کی یلغار کے مقابلے میں مسلمانوں کے لیے مضبوط حصار کی حیثیت رکھتے ہیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ مدارس میں طالبات کی تعداد طلبہ سے زیادہ ہے اور مدارس کے ذریعے ایسے ایسے علاقوں میں بھی لڑکیوں کو تعلیم دی جا رہی ہے جہاں لڑکیاں کئی وجوہات کی بنا پر تعلیم سے محروم تھیں،ضرورت اس امرکی ہے کہ دینی مدارس کے اندر ہی ایسے کورسز کا اہتمام کیا جائے کہ دینی مدارس کے طلباء دین کے ساتھ ساتھ مختلف پیشوں کی تربیت بھی حاصل کر سکیں،مدارس میں جدید تعلیم کی فراہمی کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے ، میری وزارت کے دروازے علماء کرام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں،

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاق المدارس سالک حسین نے وفاقی وزیر ہیں مدارس نے کہا کہ مدارس کے کے لیے

پڑھیں:

قرآن کمپلیکس کو دینی علوم کی ترویج کا حقیقی مرکز بنائیں گے: شافع حسین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور شافع حسین نے جامعہ اشرفیہ میں دینی سکالر واستاذ الحدیث جامعہ اشرفیہ مفتی احمد علی سے ملاقات کی جس میں قرآن کمپلیکس میں خاتم النبیین یونیورسٹی کو فعال بنانے، دینی علوم کی ترویج، دینی مدارس اور مساجد کے امور پر بات چیت ہوئی۔ مفتی احمد علی نے شافع حسین کو محکمہ اوقاف و مذہبی امور کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی، شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ صوبائی وزیر اوقاف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے کے جذبات کے فروغ اور پرامن فضا برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کلیدی کردار ہے۔ مذہبی سکالرز اور علماء کرام کی تجاویز کی روشنی میں خاتم النبیین یونیورسٹی کو فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کمپلیکس کی عمارت کو دینی علوم کی ترویج کا حقیقی مرکز بنائیں گے۔ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مزارات اور مساجد میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قرآن بورڈ اور متحدہ علماء بورڈ میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مدارس میں جدید تعلیم کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے ، چوہدری سالک حسین
  • جب تک صرف اسٹیبلشمنٹ کے فورم پر فیصلے ہوں گے تو مسائل بڑھیں گے، مولانا فضل الرحمان
  • مقتدر قوتیں آئین کو جس طرف چاہیں موڑ دیتیں ہیں، مولانا فضل الرحمن
  • ہم نے پراکسی وار لڑتے لڑتے خود کو کھوکھلا کرلیا:مولانا فضل الرحمان
  • پیکا قانون یک طرفہ ، ہمیں ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دینا ہوگا،مولانا فضل الرحمان
  • قرآن کمپلیکس کو دینی علوم کی ترویج کا حقیقی مرکز بنائیں گے: شافع حسین
  • سکھر،جمعیت علما اسلام کے زیراہتمام دستار فضلیت و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
  • خالد مقبول کا وفاق المدارس العربیہ کےامتحانی مراکز کا دورہ، طلبہ کیلیے کورسز کا اعلان
  • مدارس کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہیے، سراج الحق