پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ایسے یوٹیوبرز کو کھری کھری سنا دی جو چند ویوز کی خاطر جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنے دورۂ اسلام آباد کے حوالے سے بتا رہی ہیں۔

اداکارہ نے اسی وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے یوٹیوبرز پر اللّٰہ کی لعنت ہو جو میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں، ایک یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا گیا کہ میری بیٹی ایمان نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں کہا کہ بھئی میری بیٹی تو خود میرے گھر میں رہتی ہے، وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے؟ پتہ نہیں یہ لوگ میرے خلاف ایسی خبریں کیوں پھیلا رہے ہیں؟ ویسے میرے حلقۂ احباب میں سب کو پتہ ہے کہ ان باتوں پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جھوٹی ویڈیوز بنانے والوں کا معیار ان کی بھونڈی آوازوں سے جھلکتا ہے، جس سے آپ پہچان سکتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے صارفین سے مخاطب ہو کر کہا کہ باشعور بنیں، ایسی ویڈیو کو نہ دیکھیں، آپ کے دیکھنے سے ان کو ویوز ملتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان یوٹیوبرز کا کام صرف اداکاروں کی موت، شادی اور طلاقوں سے متعلق افواہیں پھیلانا ہے، کبھی کسی کو مار دیتے ہیں تو کبھی کسی کو، آپ ان جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں، ایڈوائزری میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔

جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کو نادرا سینٹرز کا دورہ کرتے وقت اصل دستاویزات ساتھ لانا ہوں گی، بی فارم یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں ہے۔نادرا نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی اور کے شناختی کارڈ کو بطور ضمانت استعمال کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مالی پیشکشوں یا انعامات کے بدلے اپنی ذاتی معلومات یا فنگر پرنٹس کا اشتراک نہ کریں۔مزید برآں، نادرا نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری فوٹو کاپیاں لے جانے سے گریز کریں اور پروسیسنگ کے لیے صرف اصل دستاویزات لائیں۔

ایڈوائزری میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، خاص طور پر نادرا مراکز میں، جہاں ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہریوں سے تاکید کی گئی کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی خدمات یا انعامات کے لیے اپنے شناختی کارڈ بطور ضمانت حوالے کرنے سے گریز کریں۔نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپی کو روکنے کا فیصلہ افراد کو شناخت کی چوری کا شکار ہونے سے بچانے اور ذاتی ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیب نے بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کے خلاف انکوائریاں بند کردیں
  • بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • اصلی نام کیا ہے، اپنے فلمی نام سے خوش کیوں نہیں؛ جگن کاظم نے بتادیا
  • میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا
  • شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی
  • میرے لیے عہدے اہمیت کے حامل نہیں صرف پارٹی کے لیے کام کرنا ہے، عالیہ حمزہ
  • ’’کام،کام ،اور کام‘‘،اپنے ہاتھوں سے خوشحالی کی تخلیق
  • پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • پہلگام واقعے پر بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبریں، فیک نیوز واچ ڈاگ رپورٹ میں اہم انکشافات
  • خاتون افسر زرغونہ ترین کیخلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، صوبائی مشیر مینا مجید