مراکش کشتی حادثے، 13 لاشوں کی شناخت مکمل، تعلق پاکستان سے نکلا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد: مراکش میں ہونے والے کشتی حادثے میں 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ملی تھیں، جن کی شناخت کے دوران یہ پتہ چلا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔
ذرائع پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے مطابق 15 جنوری کو کشتی واقعہ میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات سے استفادہ کیا گیا۔ فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو ارسال کی گئی تھیں، جس کے بعد نادرا نے تصدیق کے عمل کو مکمل کیا اور اس کے بعد ایک فہرست تیار کی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ 13 لاشیں شناخت سے عاری اور بغیر کسی دستاویزات کے تھیں۔ اب ان پاکستانی شہریوں کی لاشوں کی وطن واپسی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کو جلد ان شناخت شدہ لاشوں کی فہرست بھیج دی جائے گی جس کے بعد ان کی واپسی کے لیے ضروری کارروائی کی جائے گی۔
مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں میں سجاد علی ولد محمد نواز، دانش رحمان ولد محمد نواز ،محمد اکرم ولد غلام رسول ،محمد سجاول ولد رحیم دین، سفیان علی ولد جاوید اقبال، رئیس افضل ولد محمد افضل،محمد وقاص ولد ثناء اللہ، قصنین حیدر ولد محمد بنارس، قیصر اقبال ولد محمد اقبال، حامد شبیر ولد غلام شبیر، احتشام ولد طارق محمود ، شہزاد احمد ولد ولایت حسین اور محمد ارسلان خان ولد رمضان خان شامل ہیں
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاشوں کی کی شناخت ولد محمد
پڑھیں:
پاکستان اور مراکش کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع
پاک فوج اور مراکشی فوج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا تیسرا ایڈیشن پیر کے روز شروع ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں کا ہدف سپاہیوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور دفاعی استعداد کو بڑھانا ہے۔مراکش افریقی عرب ملکوں میں ایک اہم اور متحرک ملک ہے، نیز ان ملکوں میں شامل جنہوں نےحالیہ برسوں کے دوران مشرق وسطی میں بھی اپنے تعلقات کو نارمل کرنے کے لیے غیر معمولی معاہدے کیے ہیں۔ اس کے اس اقدام سے کئی ملک باہم قریب ہوئے ہیں۔مراکش کے پاکستان بھی مضبوط فوجی تعلقات ہیں۔ جیسا کہ دیگر عرب ملکوں کے ساتھ پاکستان گہرے تعلقات رکھتا ہے۔ دونوں ملک فوجی تربیت اور مشقوں کے معاملے میں متواتر منسلک رہتے ہیں۔ دفاعی پیداور اور دہشت گردی سے نمٹنے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے شعبوں میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان گہرا اشتراک پایا جاتا ہے۔آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز کے مطابق دونوں ملک کے درمیان فوجی مشقوں کے تیسرے ایڈیشن کو دو طرفہ فوجی مشقیں 2025 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مشقیں چراٹ کے سپیشل آپریشنز سکول میں جاری ہیں۔ تاکہ دہشت گردی کے خلاف مہارتوں کو موثر اور مضبوط بنایا جا سکے۔