وادی کیلاش میں سردیوں کے روایتی کھیلوں کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
چترال کی وادی کیلاش میں روایتی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے جن میں مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ مقابلے فرنٹیئر کور نارتھ اور ونڈز ایگل پولو کلب کے اشتراک سے بمبوریٹ میں منعقد کیے گئے، جن کا مقصد نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینا تھا بلکہ مقامی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا تھا۔
ان مقابلوں میں بزکشی، ہارس بیک آرچری، ریسلنگ اور سٹون تھروئنگ جیسے روایتی کھیل شامل تھے، جن میں نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی فرنٹیئر کور نارتھ کے مقامی کمانڈر تھے، جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
واضح رہے کہ چترال کی وادی کیلاش میں ہر سال ایسے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں شرکت کے لیے مختلف علاقوں سے کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ آتے ہیں۔
ان کھیلوں کے انعقاد سے نہ صرف مقامی ثقافت کو فروغ مل رہا ہے بلکہ چترال میں سیاحت کے شعبے کو بھی تقویت مل رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا
بالی ووڈ اداکارہ شانتی پریا نے حال ہی میں اپنے سر کے بال منڈوا کر سب کو حیران کر دیا۔
انہوں نے یہ قدم خود کو روایتی خوبصورتی کے معیار سے آزاد کرنے کے لیے اٹھایا۔ شانتی پریا نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے آنجہانی شوہر کا کوٹ پہنے نظر آئیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے حال ہی میں سر منڈوایا اور میرا تجربہ کافی اچھا رہا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ خواتین ہونے کے ناطے ہم اکثر زندگی میں حدود طے کرتے ہیں اور قوانین کے مطابق چلتے ہیں اور یہاں تک کہ خود کو پنجرے میں بند رکھتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Shanthi Priya (@shanthipriya333)
انہوں نے لکھا کہ سر منڈوا کر میں نے اپنے آپ کو ان حدود سے آزاد کیا، اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کوئی باغی نہیں لیکن دنیا کے طے کردہ خوبصورتی کے معیارات کو توڑنے کا ارداہ کیا۔
ان کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہےکچھ نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ نے تنقید کی۔