Jang News:
2025-02-04@09:50:29 GMT

مراکش کشتی حادثہ، 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

مراکش کشتی حادثہ، 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہو گئی

— فائل فوٹو

مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت پاکستان سے ثابت ہوئی ہے۔

سفیان علی ولد جاوید اقبال کی شناخت ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر VF1812352 ہے۔

سجاد علی ولد محمد نواز کی بھی شناخت ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر XX1836111 ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق رئیس افضل ولد محمد افضل پاسپورٹ نمبر MJ1516091، قصنین حیدر ولد محمد بنارس پاسپورٹ نمبر AA6421773 جبکہ محمد وقاص ولد ثناء اللّٰہ کی شناخت بھی ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر DJ6315471 ہے۔

منڈی بہاءالدین: مراکش کشتی حادثے میں ملوث ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منڈی بہاءالدین میں کارروائی کر کے مراکش کشتی حادثے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

محمد اکرم ولد غلام رسول کی پاسپورٹ نمبر DN0151754، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان پاسپورٹ نمبر LM4153261، حامد شبیر ولد غلام شبیر پاسپورٹ نمبر CZ5133683، قیصر اقبال ولد محمد اقبال کی شناخت بھی ہوئی ہے جس کا پاسپورٹ نمبر GR1331413 ہے۔

دانش رحمٰن ولد محمد نواز پاسپورٹ نمبر SE9154371، محمد سجاول ولد رحیم دین پاسپورٹ نمبر AY5593661، شہزاد احمد ولد ولایت حسین پاسپورٹ نمبر GN1162802، احتشام ولد طارق محمود پاسپورٹ نمبر CE1170122 کی بھی شناخت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 15 جنوری کو کشتی واقعے میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی حکام کو صرف 13 پاکستانیوں کی لاشیں ہی ملی ہیں۔

پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے ذرائع کے مطابق میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں، فنگر پرنٹ اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئی تھیں۔

مراکش میں بھی کشتی حادثہ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن جاں بحق

کراچی،لاہور،اسلام آباد مغربی افریقہ کے راستے.

..

ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل کے مکمل ہونے پر فہرستیں بنائی گئیں، ملنے والی لاشیں ناقابلِ شناخت اور بغیر دستاویزات کے تھیں، اب جلد ان 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی وطن واپسی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جلد شناخت شدہ لاشوں کی فہرست وزارتِ خارجہ کو بھجوا دی جائے گی، جس کے بعد لاشوں کی واپسی کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق مراکش کشتی ولد محمد کی شناخت لاشوں کی

پڑھیں:

مراکش کشتی حادثہ:زندہ بچ جانے والے 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد:مراکش اور اسپین کے درمیان پیش آنے والے کشتی حادثے میں محفوظ رہنے والے مزید 8پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں حکام نے ان سے حادثے کی تفصیلات معلوم کرکے اپنی تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

پاکستان واپس آنے والے مسافروں میں محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصویر احمد شامل ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2کا سیالکوٹ، 2کا منڈی بہاالدین جبکہ باقی 2کا گجرات اور جہلم سے ہے۔ ان کی عمریں 21 سے 41 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں اور وہ قطر ایئرویز کی پرواز QR614 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔

حکام کے مطابق اس حادثے میں زندہ بچنے والے 22 پاکستانیوں کو اب تک وطن واپس لایا جا چکا ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ متاثرین نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کو اسپین پہنچنے کے لیے بھاری رقوم ادا کی تھیں۔ ان کا سفر دبئی، ایتھوپیا اور پھر سینیگال کے راستے طے کیا گیا، جہاں سے انہیں غیر قانونی طور پر یورپ منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

مسافروں نے بتایا کہ ایجنٹوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی غیر محفوظ سمندری راستے سے اسپین بھیجنے کی کوشش کی۔ تفتیشی ادارے اس انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے متاثرین سے مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قانونی راستے سے بیرون ملک جانے کو یقینی بنائیں اور کسی بھی نامعلوم فرد یا ایجنٹ کو اپنے دستاویزات نہ دیں۔ مزید برآں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے قریبی ایف آئی اے سرکل سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مراکش کشتی حادثے، 13 لاشوں کی شناخت مکمل، تعلق پاکستان سے نکلا
  • مراکش کشتی حادثہ؛ ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل، فہرست جاری
  • مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت مکمل، تعلق پاکستان سے نکلا
  • مراکش کشتی حادثہ 13 ہلاک پاکستانیوں کی شناخت مکمل
  • مراکش کشتی حادثہ میں 10 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
  • مراکش کشتی حادثہ، ڈوبنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں
  • مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والا نوجوان گھر پہنچ گیا، لرزہ خیز انکشافات کرڈالے
  • عبدالغفار کے افریقی اسمگلرز سے رابطوں کی تصدیق ہوئی ہے، ایف آئی اے حکام
  • مراکش کشتی حادثہ:زندہ بچ جانے والے 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے