کینسر قابل علاج مرض، مناسب احتیاط سے بچاؤ ممکن ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کینسر قابل علاج مرض ہے اور مناسب احتیاط سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔
کینسر سے بچاؤکے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی اشد ضروری ہے، پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کیلئے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا، کینسر کے باعث اپنی ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی، کینسر کے علاج کیلئے پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال لاہور میں زیر تکمیل ہے، نواز شریف کینسر ہسپتال میں ہرسٹیج کے ہر مریض کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔
احتجاج اور جلاو گھیراؤ؛ پی ٹی آئی کارکنان پر فرد جرم کی کارروائی موخر
ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے لئے کینسر کے علاج کے اخراجات ادا کرنا مشکل ہے، ریاست اپنا کردار نبھائے گی، منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔
مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ چاہتی ہوں عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت میسر ہوں، فضائی اور آبی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے،عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپیشل بچے ہیرو، بحالی کا مقصد مفید شہری بنانا، آٹزم سکول سے والدین پر بوجھ کم ہو گا: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر آٹزم سکول پراجیکٹ کی تکمیل ایک سال میں کی جائے گی۔ معاون خصوصی برائے وزیراعلی ثانیہ عاشق آٹزم سکول پراجیکٹ کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں۔ آٹزم کے شکار بچوں کے لیے درکار مخصوص تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سپیشل ایجوکیشن کے بچوں کیلئے خصوصی نصاب کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ترجمہ القرآن کا خصوصی نصاب متعارف کرایا گیا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی اداروں کے اشتراک سے سپیشل طلبہ کے لئے مخصوص اور منفرد جاب فیئر منعقد ہوا۔ 25 طلبہ کو ملازمت مل گئی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سپیشل بچے ہمارے لئے سپیشل ہیرو کی مانند ہیں۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز اور سسٹم میں بہتری کا ہدف ہر صورت پورا کریں گے۔ پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کے قیام سے والدین پر مالی بوجھ کم ہوگا۔ سپیشل بچوں کی بحالی کا مقصد انہیں معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ہے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ویٹ لینڈز ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہے، اس کا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔ ویٹ لینڈز ہماری زمین کے پھیپھڑے کہلاتے ہیں اور آبی و جنگلی حیات کے مسکن ہیں۔ ویٹ لینڈز زمینی پانی کی سطح کو برقرار رکھتے اور کاربن جذب کرتے ہیں، سیلاب بھی کنٹرول کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار جامع ’’کلائمیٹ پالیسی‘‘ تشکیل دی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی خزانوں کی نگرانی کے لیے واچ ٹاورز اور چیک پوسٹوں کی تعمیر جاری ہیں۔