City 42:
2025-02-04@08:44:51 GMT

اعظم سواتی کی 9 مئی کے پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

جمال الدین: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پانچ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت اعظم سواتی کے وکیل چودھری عدنان کلار نے پانچ مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اعظم خان سواتی دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ، اعظم سواتی مانسہرہ میں زیر علاج ہیں وہ سفر نہیں کر سکتے حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

احتجاج اور جلاو گھیراؤ؛ پی ٹی آئی کارکنان پر فرد جرم کی کارروائی موخر

جج منظر گل نے اعظم خان سواتی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور ملزم کو حاضری کا آخری موقع دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ چار پانچ دن کی تاریخ دے رہا ہوں آئندہ لازمی پیش کریں۔

بعدازاں عدالت نے سانحہ نو مئی کے پانچ مقدمات میں اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اعظم خان سواتی کی پانچ مقدمات میں

پڑھیں:

اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا

اٹک : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔

اعظم سواتی کی ضمانت 2 دن قبل ہوئی تھی، مچلکے جمع ہونے کے بعد رہائی کی روبکار جاری ہوئی، رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی رہائی کے بعد خیبر پختونخوا روانہ ہو گئے۔

 پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے ، تاہم اعظم خان سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں 5 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی 30 جنوری کو ضمانت منظور کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں بھی اعظم سواتی کو احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم نومبر میں اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، پی ٹی آئی کے حامی وکلا کی ضمانت میں توسیع
  • پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا
  • اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا
  • اعظم خان سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا، ذرائع
  • اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کر دیا گیا
  • رمضان شوگر مل کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ
  • 31 مقدمات، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع
  • جلائو گھیرائو مقدمات میں عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں18فروری تک توسیع
  • 26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں ضمانت میں توسیع