کشمیر جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر جرنلسٹ فورم کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں قومی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما مشاہد حسین سید، سابق صدر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ و سابق وفاقی وزیر مشعال حسین ملک، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، حریت رہنما الطاف وانی، حمید لون اور دیگر نے شرکت کی۔ مشاہد حسین سید نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کو چار مرتبہ سبوتاژ کیا گیا۔بھارت کے ساتھ معاملات حل کرنے کے قریب تھے، دو دفعہ معاملہ پاکستان سے خراب ہوا اور دو دفعہ بھارت نے اس عمل کو سبوتاژ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر ایک ہیں جن کے مستقل حل کے لئے ٹرمپ کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی ضرورت ہے۔
سردار یعقوب نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں کو کامیاب بنانے کیلئے صدیاں لگ جاتی ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے اربوں ڈالرز مقبوضہ جموں و کشمیر میں خرچ کئے لیکن کشمیریوں کو نہیں خرید سکا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کانفرنس کے انعقاد پر کے جے ایف انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں کر سکتی۔ مہمان خصوصی مشعال حسین ملک نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک کے بعد دوسری نسل قربان ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ والدہ کے انتقال پر یاسین ملک سے بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے اپنے اہل خانہ کی آخری رسومات میں بھی شریک نہیں ہو سکتے۔
کانفرنس میں اتفاق رائے سے قرارداد منظور کی گئی جس میں مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر ملکر 2019ء کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ایک واضح اور دوٹوک موقف قوم کے سامنے رکھیں۔قرارداد میں پاکستان کے تمام میڈیا ہائوسز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روزانہ کی بنیاد پر میڈیا میں بے نقاب کریں اور ہر خبر نامے میں کشمیر سے متعلق مواد شامل کریں۔ قرارداد میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکر یہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ریاست جموں کشمیر کی وحدت کا ہر قیمت پر اور ہر محاذ پر تحفظ کیا جائے گا۔
کانفرنس کی صدارت کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر عرفان سدوزئی نے کی جبکہ کانفرنس سے ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبد القیوم، چیئرمین کشمیر سپریم لیگ مسعود احمد، سابق رکن کشمیر کونسل غلام رضا نقوی، سابق وزیر اطلاعات آزادکشمیر سردار عابد حسین عابد، سابق صدر کے جے ایف خاور نواز راجہ، سیکرٹری جنرل کے جے ایف مقصود منتظر، ارشد میر، بشیر عثمانی، سردار عمران اعظم، سینئر صحافی اعزاز سید، دانش ارشاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کشمیر کانفرنس کشمیر کے کیا گیا
پڑھیں:
تحریک بیدارئ امت مصطفی کے زیر اہتمام "حسین سب کا" کانفرنس
کانفرنس میں علامہ سید جواد نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ امت کو ایک فکری مغالطے میں مبتلا کیا گیا ہے جس کے مطابق اقتدار میں آنے والا حکمران خود بخود اطاعت کا حق دار بن جاتا ہے اور عوام کا فرض بن جاتا ہے کہ وہ اس کے سامنے سر جھکائیں۔ امام حسین علیہ السلام نے اسی فکری انحراف کا سدباب کرنے کے لیے قیام کیا تاکہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ غلط فہمی جڑ نہ پکڑے کہ ظلم و جبر کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران کی اطاعت فرض ہو جاتی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے زیرِ اہتمام "حسین سب کا" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں مولانا محمد عاصم مخدوم، ڈاکٹر مجید ایبل، علامہ پیر عثمان شاہ نوری، علامہ قاری خالد محمود، پادری سئیموئل میسی، سردار سکندر سنگھ، پادری سراج پادری، عرفان فرانسس پادری، جسٹس ناصر پادری، اجمل طاہر، سید کشف شاہ، پنڈت بھگت لال اور علامہ اصغر عارف چشتی نے خصوصی شرکت کی۔