سابق برطانوی فوجی دانیال خلیف کو ایران کے لیے جاسوسی اور جیل سے فرار ہونے کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی ایک عدالت نے 23 سالہ دانیال خلیف کو یہ سزا سنائی ہے۔

اس سے قبل دانیال کو برطانوی فوج میں رہتے ہوئے سرکاری راز افشا کرنے اور دہشت گردی کے الزام میں لندن کی جیل بھیجا گیا تھا، جہاں سے وہ ستمبر 2023ء میں کھانا ڈیلیوری کرنے والے ٹرک میں چھپ کر فرار ہوا تھا، اسے طویل تلاش کے بعد گزشتہ سال 2024ء کے نومبر میں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

لندن میں وول وچ کراؤن کورٹ میں جسٹس چیما گرب نے دانیال کو مجموعی طور پر 14 سال قید کی سزا سنائی، جس میں 6، 6 سال قید کی سزا جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں، جبکہ 2 سال کی سزا جیل سے بھاگنے کے الزام میں سنائی گئی ہے۔

دانیال نے عدالت میں یہ ثابت کرنے کی کوشش بھی کی کہ وہ بطور ڈبل ایجنٹ کام کرنا چاہتا تھا اور ایران کو غلط معلومات فراہم کرتا تھا، تاہم وہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

فیصلے میں جج نے کہا کہ دانیال نے اپنی شخصی خوش نمائی کے لیے یہ سب کچھ کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے الزام میں سال قید کی سزا

پڑھیں:

سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں  پادری گرفتار 
  • برطانیہ میں بیٹیوں کے آئی پیڈ ضبط کرنیوالی استاد ’چوری‘ کے الزام میں گرفتار
  • وزیراعظم معیشت کو لیڈ کررہے ہیں،جلد نتائج دیکھیں گے،آنیوالے مہینوں میں مزید خوشخبریاں سنائی جائیں گی‘ محمد اورنگزیب
  • سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ
  • سید عباس عراقچی نے امریکہ کو منتقل کرنے کیلئے عمانی وزیر خارجہ کو ایران کا موقف پیش کر دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ دورہ مکمل، نواز شریف کے ہمراہ لندن روانہ
  • بھارتی کمپنیوں پر ایرانی تیل کی نقل وحمل میں معاونت کا الزام، پابندی عائد
  • خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام، انٹرن کو 5لاکھ روپے جرمانہ
  • نواز شریف پھر سیاست میں سرگرم،جلسوں کا اعلان کر دیا
  • اسدعمر نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کو سنگین غلطی قرار دے دیا