تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست پر فریقین سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ تحریک انصاف کی 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست پر ڈی سی لاہور سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنا یا گیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، 29 جنوری کو درخواست دائر کی گئی مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے، عالیہ حمزہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست واپس لینے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو ہدایت کی جائے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دیں، پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنان کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سے روکا جائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مینار پاکستان جلسے کی
پڑھیں:
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے ایک ’’سنگین غلطی‘‘ قرار دیا۔
ایک حالیہ گفتگو میں اسد عمر نے انکشاف کیا کہ ایک روز بانی پی ٹی آئی نے بڑے جوش و خروش سے کہا کہ پنجاب کے لیے ’زبردست‘ وزیراعلیٰ مل گیا ہے۔ جب اسد عمر نے پوچھا کہ وہ کون ہے تو جواب ملا ’عثمان بزدار۔‘
سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس
اسد عمر نے بتایا کہ چونکہ یہ نام پہلے کبھی نہیں سنا تھا، تو حیرانی سے دوبارہ پوچھا۔ اس پر بانی پی ٹی آئی نے وضاحت کی، ’وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔‘
اسد عمر نے اس فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم صوبے کے لیے ایسی شخصیت کا انتخاب کرنا تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی پر سوالیہ نشان تھا، اور اس فیصلے کے منفی اثرات پارٹی کو طویل عرصے تک بھگتنا پڑے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق