امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کا پلڑا بھاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان
ملک بھر میں بجلی کے ہوشربا بلوں سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری، تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:صوبے میں بجلی کی پیداوار کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت بجلی کے بلوں پر سبسڈی کے لیے کیوں تیار نہیں؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی تقسیم پر مامور کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کا ریلیف دینے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا گیا ہے۔
تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا میں درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک بورڈ کی کارستانی، شہری کو اربوں روپے کا بجلی بل بھیج دیا
نیپرا کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی علاوہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ ڈسکوز کی درخواست پر سماعت 12 فروری کو ہو گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2024ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہو گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی بل تقسیم کار کمپنیاں صارفین نیپرا