اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک پاکستان نامکمل ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، تحریک آزادی کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں، بھارتی مظالم کیخلاف بھر پور آواز بلند کریں گے، کشمیری عوام کو استصواب رائے کا بنیادی حق دیا جائے، یہ دن پاکستان کی جانب سے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی حمایت کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک تکمیل پاکستان کی جدو جہد ہے، کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک پاکستان نامکمل ہے، مقبوضہ کشمیر میں زیادتیوں پر ہم بین الاقوامی برادری کی آواز کے منتظر ہیں۔

طارق فضل چودھری نے مزید کہا ہے کہ 15 اگست کو کشمیریوں کے حقوق پامال کیے گئے، ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، یوم یکجہتی کشمیر کو روایتی انداز سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس بار شاہراہ دستور پر ایک بڑی واک منعقد کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ 5 فروری کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے، دفتر خارجہ نے فارن مشنز کو بھی بھارتی مظالم پر سیمینارز کی ہدایات جاری کر دیں، یوم یکجہتی کشمیر پر صوبائی دارالحکومتوں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کو استصواب رائے کا طارق فضل چودھری کشمیریوں کو کہا ہے کہ

پڑھیں:

غزہ سے اظہار یکجہتی، تاجر برادری کا پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کراچی:

فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت میں پاکستان بھر کی تاجر برادری نے 26 اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا اور تمام ذیلی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کریں گی۔

تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری اور دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 26 اپریل کا فیصلہ چاروں صوبوں کی تاجر تنظیموں اور آزاد کشمیر کی تنظیم کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں اور عوام  سے اپیل ہے کہ اسرائیل کی مصنوعات یا اس کو فائدہ پہنچانے والی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اپنی دکانوں سے ایسے مال کو فوری ہٹا دیں۔

تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا کہ فلسطین غزہ اور اقصیٰ کے عوام آج ظلم و زیادتی کا شکار ہیں، قبلہ اول کی حرمت کو نقصان پہنچ رہے، تمام اسلامی ممالک خاموش ہیں اور ان کی بے حسی افسوس ناک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ سے اظہار یکجہتی، تاجر برادری کا پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، حریت کانفرنس
  • چینی منڈی میں پاکستانی برآمدات کے لیے شان دار مواقع موجود ہیں،نمائش کنندہ کی رائے
  • فلسطین کےساتھ کشمیر میں بھی نسل کشی ہو رہی ہے، شیری رحمان
  • مودی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حریت کانفرنس
  • سول سوسائٹی گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی فوری بحالی کا مطالبہ
  • جامعہ کراچی میں آئی ایس او کے تحت یکجہتی فلسطین ریلی، طلبہ و طالبات کی شرکت
  • عالمی برادری فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے، زاہد ہاشمی
  • مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت
  • مقبوضہ کشمیر میں 1.14 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں