پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے: وکیل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
چوہدری پرویز الہٰی— فائل فوٹو
لاہور میں اینٹی کرپشن عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے۔
یہ بات لاہور میں اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر کے روبرو مقدمے کی سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل نے بتائی ہے۔
دورانِ سماعت شریک ملزم اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔
پرویز الہٰی فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کو طلبلاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کِک بیکس لینے کے ریفرنس میں محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
آج پرویز الہٰی کے وکیل نے میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔
وکیل کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل کا سامنا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کے پیش نہ ہونے پر فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی اور عدالت نے مقدمے پر مزید کارروائی 18 فروری تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرویز الہ ی
پڑھیں:
چرس برآمدگی مقدمہ؛ ملزمان کو 14، 14 سال قید کی سزا
کراچی کی عدالت نے 15 کلو سے زائد چرس برآمدگی کے کیس میں ملزمان کو 14،14 سال قید کی سزا سنا دی۔
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 15 کلو سے زائد چرس کی برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ملزمان کو 14، 14 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزمان پر 4 لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر 6 ماہ قید مذید بھگتنا ہوگی۔ منشیات کے مقدمات میں عام لوگ خوف کے باعث گواہی سے کتراتے ہیں۔ پولیس کے مطابق سعید آباد سے ملزمان کو گُرفتار کرکے چرس برآمد کی تھی۔ ملزمان پر 4 لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔