قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام دیں گے۔

’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

شہباز شریف میں قومی اسمبلی میں تقریر کی ہمت نہیں : عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے عمر ایوب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میں ہمت نہیں ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تقریر کریں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج رات یا کل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، ہم 4 یا 5 نام دیں گے جن سے متعلق مشاورت ہو رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر قومی اسمبلی میں کہنا ہے کہ عمر ایوب

پڑھیں:

عمرکوٹ ضمنی الیکشن: خواتین اور بزرگوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا


عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 213 میں ضمنی انتخاب ہوا۔ سخت گرمی میں بھی ووٹرز کا جوش و خروش، خواتین اور بزرگوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دولہا بارات لے جانے سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔

عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کی نشست 213 پر 6 لاکھ 8 ہزار 97 رجسٹرڈ ووٹرز کےلیے 498 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجےتک جاری رہا۔

پولنگ اسٹیشنز پر شدید گرمی کے باوجود ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔
کئی پولنگ اسٹیشنز پر خواتین ووٹرز کا جوش و خروش نظر آیا۔

رنگ برنگے تھری لباس میں ملبوس خواتین ننھے بچوں کو گود میں اٹھائے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں۔

ایک نابینا بزرگ ووٹر پڑوسی کی مدد لےکر پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

کنری میں ایک دولہا اپنی شادی کے روز بارات لےجانے سے پہلے ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچا۔

قومی اسمبلی کی نشست 213 پیپلزپارٹی کےرہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • عمرکوٹ ضمنی الیکشن: خواتین اور بزرگوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
  • میں دیکھتا ہوں شہباز شریف  اسمبلی کیسے آئے گا ہم ان کو اٹھا اٹھا کر بھگائیں گے، عمر ایوب کی دھمکی
  • میں دیکھتا ہوں شہباز شریف کیسے قومی اسمبلی آئیں گے، عمر ایوب
  • عمر کوٹ ضمنی الیکشن، ووٹوں کی گنتی جاری
  • قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عمر ایوب کے تمام الزامات رد کردیے
  • قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عمر ایوب کے الزامات مسترد کر دیے، ریکارڈ کے ساتھ جواب جاری
  • ضمنی الیکشن کی تیاریاں، سندھ حکومت کا 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • امریکی وفد سے ملاقات کا معاملہ، پی ٹی آئی کے دعوے پر ترجمان قومی اسمبلی کا بیان آگیا
  • کینالز معاملے میں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی دونوں شریک ہیں، عمر ایوب
  • پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں: عمر ایوب