City 42:
2025-02-04@08:01:45 GMT

ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

سعید احمد:ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 یہ اضافہ تمام کلاسز کی ٹکٹوں پر ہوگا اور اس کا اطلاق 5 فروری سے شروع ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی ٹرینوں کی تمام کلاسز کے ٹکٹوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

کرایوں میں اضافہ سلون سروس پر بھی لاگو ہوگا جبکہ یہ فیصلہ تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی اثرانداز ہو گا۔

اس حوالے سے  ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ٹرین کے کرایے مسافروں پر بھاری پڑیں گے۔
 
 
 
 
 

زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ سے قبل دبئی میں ہوٹل کرایوں میں ہوشربا اضافہ

دبئی کی سیاحتی انڈسٹری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 23 فروری کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل فلائٹ اور ہوٹل کرایوں میں ہوشربا اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔

سیاحتی کمپنیوں نے گزشتہ چند ہفتوں میں جہاز کے کرایوں اور ہوٹل کی بکنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ رجحان ماضی میں ہونے والے اس ہائی پروفائل مقابلے سے قبل بھی دیکھا گیا۔

انڈسٹری کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک کے مداح اپنے سفری معاملات کو آئندہ دنوں میں حتمی شکل دیں گے، جس میں انہیں بکنگ اور فضائی کرایوں میں 20 سے 50 فی صد اضافے کا سامنا ہوگا، جبکہ آخری لمحات میں کرائے ممکنہ طور پر دُگنے ہوجائیں گے۔

ایک سیاحتی کمپنی کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ ایک واضح رجحان دیکھا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ سے قبل جہاز کے ٹکٹ اور ہوٹل کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت میچ سے قبل ہوٹل کے کرایوں میں 1550 اضافہ دیکھا گیا تھا۔ آخری لمحات میں دبئی میں بھی یہ اضافہ متوقع ہے۔

ایک اور کمپنی کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ بکنگ میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور اصلی  اضافہ میچ سے قبل دو ہفتوں میں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق ( کل) سے ہوگا
  • مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
  • مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • ٹنڈوآدم،ٹرین کی زد میں آکرنوجوان ہلاک
  • پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ
  • ریلوے کو پچھلے مالی سال 88 ارب روپے کی آمدن
  • بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں ہوشربا اضافہ کردیا
  • پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی
  • چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ سے قبل دبئی میں ہوٹل کرایوں میں ہوشربا اضافہ