وزیرِ اعظم کا کینسر کا سستا علاج یقینی بنانے کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کینسر کی جلد تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کینسر کی تحقیق، علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینسر صحتِ عامہ کا ایک بڑا چیلنج ہے، بر وقت تشخیص، مؤثر علاج اور باقاعدہ ورزش اس بیماری کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں سے بر وقت طبی مشاورت اور اسکریننگ کرانے کی درخواست کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کینسر کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر اعظم کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، سیکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکاروں کی عیادت
وزیرِ اعظم شہباز شریف پیر کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ پہنچے اور قلات سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دھشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
زخمیوں سے گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انہیں قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے ملک کی خاطر ان کے قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔
’آپ سب قوم کے ہیروز ہیں. مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے، جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔‘
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کے لیے افواج پاکستان اور پاکستانی عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بلوچستان میں دہشت و شر کی فضا پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔
مزید پڑھیں:
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز شر پسند عناصر کے سد باب کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں، بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے۔
سی ایم ایچ کوئٹہ کے دورے کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر بجلی اویس لغاری بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اویس لغاری بلوچستان خواجہ محمد آصف، سرفراز بگٹی سی ایم ایچ شہباز شریف عطا اللہ تارڑ کوئٹہ وزیر اطلاعات وزیر اعظم وزیر بجلی وزیر دفاع