ملک کے مختلف حصو ں میں بارش اور برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں سرد موسم کی توقع ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر علاقے بھی سرد اور خشک رہیں گے۔
کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں کچھ مقامات پر بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، اور ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، لیکن مری، گلیات اور ان کے ارد گرد بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور دیگر بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی شدید سرد موسم اور بارش و برفباری ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: بارش اور برفباری کے زیادہ تر سرد اور خشک
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
— فائل فوٹوخیبر پختون خوا میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے جبکہ یہاں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق دوپہر اور رات کو گرد آلود ہوائیں چلنےکا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ڈی آئی خان اور بنوں میں ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 40 جبکہ بنوں میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے۔