بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کا حملہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ثمر ہارون بلور نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اتوار کی شام درجنوں مسلح نقاب پوش افراد بلور ہاؤس ڈونگہ گلی میں گھس گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے پر 15 پر کال کی تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل مسلح افراد فرار ہوگئے۔
ثمر ہارون بلور نے ڈاکٹر غضنفر علی، احمد علی تنولی، دانیال علی تنولی اور دیگر پر حملے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے میں درخواست بھی دے دی۔
دانیال بلور کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے، امید ہے کہ پولیس حکام ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سابق برطانوی فوجی کو ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں 14 سال قید
سابق برطانوی فوجی دانیال خلیف کو ایران کے لیے جاسوسی اور جیل سے فرار ہونے کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی ایک عدالت نے 23 سالہ دانیال خلیف کو یہ سزا سنائی ہے۔
اس سے قبل دانیال کو برطانوی فوج میں رہتے ہوئے سرکاری راز افشا کرنے اور دہشت گردی کے الزام میں لندن کی جیل بھیجا گیا تھا، جہاں سے وہ ستمبر 2023ء میں کھانا ڈیلیوری کرنے والے ٹرک میں چھپ کر فرار ہوا تھا، اسے طویل تلاش کے بعد گزشتہ سال 2024ء کے نومبر میں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔
لندن میں وول وچ کراؤن کورٹ میں جسٹس چیما گرب نے دانیال کو مجموعی طور پر 14 سال قید کی سزا سنائی، جس میں 6، 6 سال قید کی سزا جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں، جبکہ 2 سال کی سزا جیل سے بھاگنے کے الزام میں سنائی گئی ہے۔
دانیال نے عدالت میں یہ ثابت کرنے کی کوشش بھی کی کہ وہ بطور ڈبل ایجنٹ کام کرنا چاہتا تھا اور ایران کو غلط معلومات فراہم کرتا تھا، تاہم وہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
فیصلے میں جج نے کہا کہ دانیال نے اپنی شخصی خوش نمائی کے لیے یہ سب کچھ کیا۔