بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی نے 10 کروڑ کے عوض مذہبی عہدہ ’ماہا منڈلیشور‘ حاصل کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے ایک حالیہ انٹرویو میں پیسوں کے زریعے ماہا منڈلیشور کا عہدہ لینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کردی ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 1 کروڑ نہیں وہ 10 کروڑ کی ادائیگی کہاں سے کریں گی؟

انہوں نے وضاحت کی کہ ’یہ سوچنا بھی غلط ہے کہ میں 10 کروڑ روپے دے سکتی ہوں، میرے پاس تو 1 کروڑ بھی نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جب مجھے ماہا منڈلیشور بنایا گیا تو میں نے 2 لاکھ روپے کسی سے ادھار لے کر اپنے گرو کو دیے‘۔

حال ہی میں سنیاس لینے والی ممتا کلکرنی نے ایک انٹرویو میں فلم ’کرن ارجن‘ کے سیٹ پر پیش آنے والے ایک واقعے کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان شوٹنگ کے دوران ان سے مذاق کیا کرتے تھے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ایک ڈانس سین کے دوران شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ان کے ساتھ ڈانس کرنا تھا، لیکن ڈانس ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس مخصوص شوٹ میں وہ اکیلی ہی ہوں گی۔ اگلے دن انہوں نے اپنے ڈانس اسٹیپس ریکارڈ کروائے، بعد میں پتہ چلا کہ دونوں خانز پیچھے جھاڑیوں میں چھپ کر ان پر ہنس رہے تھے۔ 

ممتا کلکرنی نے مزید بتایا کہ ان کے شاٹس مکمل ہونے کے بعد اگلا سین شاہ رخ خان اور سلمان خان کا تھا، جس میں انہیں گھٹنوں کے بل ڈانس کرنا تھا۔ اس وقت تقریباً 5 ہزار افراد شوٹنگ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس سین کے دوران ایک کے بعد ایک ری ٹیک ہوتا رہا، یہاں تک کہ 25 ری ٹیک ہو گئے، جس کے بعد فلم کے پروڈیوسر راکیش روشن نے تنگ آ کر شوٹنگ ہی منسوخ کر دی۔ 

ممتا کلکرنی نے یہ بھی کہا کہ دونوں میں سے سلمان خان زیادہ شرارتی ہیں۔ 

 

 

 

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ممتا کلکرنی نے بتایا کہ

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج کو اہم عہدہ مل گیا

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج کو اہم عہدہ مل گیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات ہوگئے، ناصر جاوید نے بطور جج احتساب عدالت 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے، جسٹس اعظم کی ہائیکورٹ تعیناتی کے بعد ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے پاس سیشن جج کا عہدہ تھا۔

واضح رہے کہ 27 جنوری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کےخلاف اپیلیں خالد یوسف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکی گئی تھیں۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔

اپیل میں کہا گیا تھا کہ این سی اے سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے، این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا اور استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قراردے اور دونوں کو بری کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتا،پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا
  • وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا
  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج کو اہم عہدہ مل گیا
  • سلمان اورشاہ رخ ممتاکلکرنی کوجھاڑیوں میں چھپ کرکیوں دیکھ رہے تھے ،اداکارہ نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا
  • ’میں ابھی تک کنواری ہوں، لوگ یہ بات ہضم نہیں کر پا رہے، ممتا کلکرنی
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
  • سندھ، زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا قانون، مسودہ سامنے آگیا
  • سندھ: زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا قانون، مسودہ سامنے آگیا
  • اداکارہ علیزے شاہ کے بیلی ڈانس کی ویڈیو پر صارفین پھٹ پڑے