Express News:
2025-02-04@07:54:36 GMT

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علما بورڈ کے رکن شیخ  عبد اللہ بن سلیمان  المنیع کا کہنا ہے کہ فلکی حساب سے سعودی عرب میں پہلا روزہ ہفتہ  یکم مارچ کوہوگا۔ فلکی حساب سے اس بار رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اور آخری روزہ 29 مارچ کو ہوگا۔ اس حوالے سے عید الفطر 30 مارچ ک متوقع ہے۔

شیخ عبد اللہ بن سلیمان کے مطابق جمعہ 29 رجب کو رات 3 بج کر 44 منٹ پررمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی اورچاند سورج غروب ہونے کے بعد کم و بیش 32 منٹ تک افق پررہےگا جس کے باعث اس کا نظارہ آسانی سے ہوسکےگا۔

سعودی شاہی ایوان کے مشیر نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ فلکی حساب سے تیار کی گئی ہے اور رمضان المبارک کے آغاز کا باقاعدہ اعلان سعودی  سپریم کورٹ کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رمضان المبارک

پڑھیں:

سعودی عرب کی نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا

سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  سعودی عرب کی نئی ایرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا اور اس کی پہلی پرواز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی۔

 پی اے اے  نے کہا کہ فلائی ادیل ایف 3166 صبح 8 بجکر 04 منٹ پر جناح انٹرنیشنل پہنچی، سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر واٹر سلوٹ دیا گیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 
  • سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی
  • سعودی ایوان شاہی کے مشیر نے یکم رمضان کی تاریخ بتادی
  • بلوچستان اسمبلی میں بھی زرعی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے کا بل منظور
  • محسن نقوی کوئی سیاسی بندہ نہیں، تب حساب لیں گے جب حکومت اور اداروں کی سپورٹ حاصل نہیں ہوگا، جنید اکبر خان
  • رمضان المبارک میں موسم کیسا رہنے والا ہے ؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
  • رمضان المبارک میں کراچی میں سردی ہو گی یا نہیں؟ پیش گوئی
  • رمضان المبارک میں چند ہفتے باقی،پاکستان میں مہنگائی کا طوفان اٹھنے لگا۔
  • سعودی عرب کی نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا